پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 122 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ بکنگ 370 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کینیڈا نے جولائ کے مہینے میں ییلو پیس 133682 میٹرک ٹن ایکسپورٹ کی ہے جس میں سب سے زیادہ خریداری چائنہ نے کی ہے۔ چائنہ نے کینیڈا سے 119377 میٹرک ٹن خریداری کی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بنگلہ دیش نے 12600 میٹرک ٹن خریداری کی ہے۔ جون کے مہینے میں کینیڈا نے ٹوٹل صرف 40400 میٹرک ٹن ییلو پیس ایکسپورٹ کی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چائنہ گاہک ہے۔ بکنگ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ اس بار سیلاب کی وجہ سے چائنہ کے حالات کافی نازک نظر آ رہے ہیں۔ چائنہ کی خریداری مارکیٹیں تیز ہونے کا اہم سبب بن سکتی ہے۔