+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 08 2023 13:36:01
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2.5 روپیہ کلو مزید نرم ہوا ہے اور 169.5 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا منڈی میں 7050 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ ہے۔ مضبوط گھروں کی سیلنگ نہیں ہے۔ جن لوگوں کو پیمنٹوں کی ضرورت ہے وہی مال بیچ رہے ہیں اور اسی وجہ سے مارکیٹ پڑتے سے نیچے چل رہی ہے۔  دوسری جانب بکنگ 10 ڈالر تیز ہوئ ہے اور 600 ڈالر فی ٹن ہو گئ ہے جو کراچی پورٹ پر 197 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر  بکنگ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں آنے والے دنوں میں انڈیا میں بارشیں متوقع ہیں۔ اگر ہو جاتی ہیں تو نقصان میں کمی ہو سکتی ہے۔ تاہم انڈیا اگر 5% بھی کم ہو تو انٹرنیشنل مارکیٹوں میں مندہ نہیں ہوتا۔ ریٹ تیز ہی ہوتے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں خریداری کرنی چاہیے۔