پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ مزید نرم ہوئ ہے اور 17200/300 روپیہ من ریٹ ہے۔ کراچی مارکیٹ میں 17500 روپیہ من ریٹ ہے۔ گاہکی سست ہے۔ فل حال مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران ہے۔ تاہم جیسے جیسے مارکیٹ نیچے جا رہی ہے ٹریڈرز مال ہولڈ کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نائجیریا کی فصل شروع ہو گئ ہے۔ 1700/1750 ڈالر ریٹ ہے۔ تاہم چائنہ کو سب سے زیادہ پاکستان سے وارہ ہے۔ ایران وغیرہ بھی پاکستان سے اچھا وارہ ہے۔ ایک تو وقت بھی کم لگتا ہے کرایا بھی کم لگتا ہے اور باقی مارکیٹوں کے مقابلے میں ریٹ بھی کم ہیں۔ نائجیریا سے 50/55 دن لگ جاتے ہیں چائنہ مال پہنچتے ہوئے ہیں۔