پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لال مرچ ثابت کنری منڈی 19500 روپیہ من تک بولی ہوئی ہے۔ جبکہ سندھ کی لائنوں پر 18000 روپیہ من تک ریٹ ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ مرچ کے ریٹ 18000/18500 روپیہ من تک رہے۔ سندھ میں آمد کھل کر نہیں ہو رہی ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں فی ایکڑ پیداوار کم ہے۔ دوسری جانب انڈیا میں مرچ ثابت کے ریٹ پاکستانی کرنسی میں 37300 روپیہ من تک ہیں۔ جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ کے لوگ پاکستان سے خریداری کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں انڈیا کی نسبت آدھا ریٹ ہے۔ مجموعی طور پر مرچ ثابت میں زبردست قسم کی تیزی کا رجحان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں ہی خریداری کر لینی چاہیے کیونکہ اکتوبر میں مارکیٹ شوٹ اپ ہونے کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پچھلے سال کولڈ اسٹورز کے علاؤہ گوداموں میں ہلکے مال بھی بہت پڑے ہوئے تھے۔ دو دو تین تین سال پرانے مال بھی پڑے ہوئے تھے جو سب فروخت ہوگئے۔ اس سال پرانا مال نہ ہونے کے برابر ہے فیصل آباد منڈی میں 100/125 ٹرک پرانے مال ہیں۔ لیکن یہ مقدار بہت تھوڑی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کنری منڈی میں جتنی مرچ آرہی ہے۔ سب اسٹاکسٹ بھی لے جاتے ہیں۔ جبکہ پیسائ والے بھی خریدار ہیں اور ایکسپورٹرز بھی خریدار ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال مرچ ثابت کا کوئی بھی ریٹ بن سکتا ہے۔ یہاں خریداری کر لینی چاہیے۔ گزشتہ سال کوالٹی کمزور ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹرز نے ہاتھ نہیں ڈالا تھا۔ تاہم اس سال ایکسپورٹرز بھرپور خریدار ہیں۔ کیونکہ ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا میں پاکستان سے ڈبل قیمتیں ہیں مرچ ثابت کی اس لئے دنیا جہان کا ایکسپورٹرز پاکستان سے ہی خریداری کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھرپور تیزی کا رجحان بن گیا ہے۔