+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 06 2023 16:20:19
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 17800/900 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی آپ 18000 روپیہ من جیسے ریٹ سمجھ لیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایکسپورٹرز خریدار تو ہیں۔ لیکن پیمنٹ میں تنگ ہیں۔ جب ایکسپورٹرز پرانی پیمنٹ میں دیر کرتے ہیں تو ٹریڈر نیا سودا بیچنے سے گریز کرتے ہیں۔ اس لئے مارکیٹ تھوڑی سست ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج انڈیا کی مارکیٹ بھی 200 روپیہ من تیز ہوئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں 744 روپیہ من بنتا ہے۔ کیونکہ انڈیا کی اور پاکستان کی کرنسی میں 3.74 گنا کا فرق ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں تل کا ڈالر میں 2150/2180 روپیہ فی ٹن ہے۔ اس لئے انٹرنیشنل مارکیٹ کا خریدار پاکستان کا ہی رخ کرے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ستمبر کے آخر میں کوریا کا ٹینڈر بھی ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم رہنے کی توقع نظر آ رہی ہے