+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 01 2023 22:09:00
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد رات کے اوقات میں 16500/525 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ ستمبر کے سودوں کی 17200/225 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ فل الحال مارکیٹ سست ہے۔ اب ضرورت کے مطابق ہی خریداری کرنی چاہیے۔ خصوصاً ستمبر کے سودوں سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یکم ستمبر تک پاکستان بھر کی شوگر ملز میں 1763100 ٹن مال موجود ہے۔ اس لئے اب احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ حاضر میں تھوڑا تھوڑا مال بیچتے جائیں اور پرافٹ ٹیکنگ کرتے جائیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ نے چارٹس کی مدد سے ہمیں بتایا ہے کہ اب چینی میں کریکشن آ سکتی ہے۔ اس لئے اپنے ممبرز کو مطلع کریں کہ اب ضرورت سے زیادہ خریداری نہ کریں۔ خصوصاً فارورڈ کے سودوں میں بالکل خریداری نہیں کرنی چاہیے۔ اس طرح کے سال زندگی میں کبھی کبھار ہی آتے ہیں۔ جنوری میں چینی 7850 روپیہ کوئنٹل فروخت ہوئی تھی جو بڑھ کر 7 ماہ میں ڈبل سے بھی زیادہ تیز ہو گئی ہے۔ دوسری جانب اب گورنمنٹ بھی اپنا پورا زور لگانے کی اس لئے انتہائی احتیاط سے کام کریں۔