پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17500/600 روپیہ من ریٹ ہے۔ کراچی مارکیٹ میں 17600/700 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں تو بمپر کاشت ہے تلوں کی تاہم انٹرنیشنل ماریکیٹیں بہتر نظر آ رہی ہے۔ تل کی مندہ تیزی افریکہ اور چائنہ سے ہی ہوتی ہے۔ تاہم پوری دنیا میں ال نینو موسمی صورت حال کی وجہ سے افریکن ممالک میں خشک سالی ہے اور چائنہ میں سیلابی صورتحال ہے۔ انڈیا میں بیجائ کم ہوئ ہے۔ سوڈان میں سیاسی صورتحال غیر مستحکم ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹوں میں پہلے سے ہی لوگوِ کے جزبات گرم ہیں۔