+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 30 2023 20:59:33
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 16200 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ ستمبر کے سودے 17200/17225 تک ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ میں کھینچ ہے۔ کیونکہ جنہوں نے چینی سر پر فروخت کی ہوئی ہے انکی کوورنگ نہیں ہو پا رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال تیزی کا رجحان ہے۔ لیکن اب جوں جوں چینی کی قیمت اوپر جاتی جاے ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ کرتے جائیں۔ خصوصاً جنہوں نے ستمبر کے سودے لئے ہوے ہیں وہ بھی اپنا منافع پکا کرتے جائیں۔ ایک ماہ میں بہت تگڑی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ چونکہ لوگوں کو بہت بڑا منافع ہے اس لئے لوگ اندھا دھند خریداری کر رہے ہیں لیکن ہم نے ایسا نہیں کرنا ہے۔ لازمی نہیں ہے کہ آخری 500/1000 کی تیزی بھی ہم ہی کھائیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اب ملیں بھی ستمبر میں اگر مزید تیزی آگئی تو سیلنگ کریں گی۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق جب تک چینی میں کریکشن نہیں آتی تب تک انتظار کرنا زیادہ بہتر ہے۔ فارورڈ کے کام میں اکثر یہ ہوتا ہے جب لوگوں کو تگڑا نفع ہوتا ہے تو وہ ہر ریٹ میں خریداری کرتے ہیں۔ لیکن آپ کو یاد ہونا چاہیے مارچ میں 80 روپیہ والی چینی 120 ہو گئی تھی۔ پھر اپریل اور مئی میں کریکشن آگئ تھی۔ 31 جولائی کو چینی 12500 روپیہ کوئنٹل تھی آج ستمبر کے سودے 17200 تک ہوے ہیں۔ یعنی 4700 روپیہ بوری تیز ہو گئی ہے۔ اب ریٹ جوں جوں بڑے ہوتے جائیں اپنا والیم کم کرتے جائیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اب اگلا ٹریڈ وہاں کریں گے جہاں سمجھ آئے گی۔  فل الحال ستمبر کے سودوں میں پرافٹ ٹیکنگ کرنا بنتا ہے۔