پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم نیا کراچی 14400 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ پرانا برسیم 13000 ہی سمجھنا چاہیے۔ بکنگ 1100 ڈالر ہے۔ گزشتہ روز مصر کی کرنسی بھی مضبوط ہوئی ہے جبکہ مصر کی لوکل مارکیٹ بھی بہتر ہوئی ہے جس کی وجہ سے بکنگ تیز ہو گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق 5/6 ستمبر سے پاکستان کی لوکل مارکیٹ ریٹیل میں ڈیمانڈ کے حساب سے چلے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق لوکل مارکیٹ سے خریداری کر لینی چاہیے کیونکہ ایمپورٹ کا پڑتا کافی اونچا ہے ڈالر بھی آسانی سے نہیں مل رہے ہیں۔ 1100 ڈالر والا برسیم کراچی آکر تقریباً 14900 میں پڑتا ہے۔ جبکہ اگر پورٹ پر 5 دن سے زیادہ مال پڑا رہے تو ڈیمریج ڈیٹنشن الگ لگتا ہے جس سے پڑتا مزید مہنگا ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین لوکل سے خریداری کا مشورہ دیتے ہیں۔