پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ شام کے اوقات میں 50 پیسے کم ہوے ہیں اور 167.50 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پیر منگل کی پیمنٹ پر 168.50 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق ایک جہاز 31 اگست کو پورٹ پر لنگر انداز ہونا ہے تاہم جہاز کو پورٹ پر برتھ ملتا ہے یا نہیں۔ کیونکہ بعض اوقات برتھ ملنے بھی چار چھے دن لگ جاتے ہیں۔ یہ جہاز 552 ڈالر میں بک ہوا تھا اور اس کا پڑتا 183.50 روپیہ کلو تک ہے۔ انٹر بنک سے ڈالر بھی کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فل الحال کالا چنا میں تیزی کا رجحان ہے۔ کیونکہ اس جہاز میں مضبوط ایمپوٹرز کی سیلنگ نہیں ہے۔