+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 29 2022 16:45:30
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  مرچ ہائبرڈ فیصل آباد 15200/300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔  مارکیٹ 100/200 نرم ہوئی ہے۔  تاہم آج بھی فیصل آباد منڈی سے سندھ کے ٹریڈرز نے 8/10 گاڑی خریدیں ہیں۔ 16000 60 دن۔ 17000 4 ماہ اور 18000 6 ماہ کی پیمنٹ پر کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چونکہ بہت تھوڑے ٹائم میں 4000 روپیہ من کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اس لئے تھوڑا بہت منافع خور بھی مال بیچ جاتا ہے۔  تاہم مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ جولائی کا مہینہ ہو سکتا ہے اسی طرح گزر جانے کیوں پنجاب کی ہاڑو فصل بھی سپلائی دے جاے گی۔ فصل تو 25% ہے پنجاب کی لیکن تھوڑی تھوڑی سپلائی ملتی رہے گی۔  اگست میں کھینچ بنے گی۔ اصل تیزی 15 ستمبر سے 30 اکتوبر کے درمیان بنے گی جب سارا جہان خریدار ہو گا۔