+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 26 2023 16:00:57
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 16700 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ کراچی 16900/17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال پاکستان کے ایکسپورٹرز نے چائنہ کیلئے 1710/1720 ڈالر تک سودے فروخت کئے ہیں۔ یہ سودے سی این ایف بیسس پر ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایکسپورٹرز کو 16900/17000 میں تل لے کر وارہ اچھا ہے۔ صرف پنجاب کی منڈیوں میں آمد کا زور ہے اور پیمنٹ کا بحران ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا کی مارکیٹ فل الحال پاکستان سے اوپر چل رہی ہے یہی وجہ ہے چائنہ ٹوٹل پاکستان سے ہی خریداری کر رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں 10/11% کاشت کم ہے تل کی لیکن راجستھان میں بارشوں کی کمی بھی سننے میں آ رہی ہے۔