پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی شام کے اوقات میں 230/32 جیسے حالات ہیں۔ کرمسن 235 /36 جیسے حالات ہیں۔ کراچی کے گوداموں میں مال نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر مندے کا رجحان نظر آرہا ہے۔ جہاں پورٹ پر مزید آمد ہو گی مارکیٹ ٹوٹ سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا ہو سکتا ہے عید کے بعد مارکیٹ میں مندہ ہو کیونکہ ابھی آمد تھوڑی ہے پورٹ پر جو آمد ہورہی ہے ساتھ ساتھ فروخت ہورہی ہے۔ ماہرین کی رائے ہے کہ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے کیونکہ دوسری جانب بکنگ بھی دن بدن ٹوٹ رہی ہے۔ کینیڈا سے ستمبر شپمنٹ کی بکنگ 810 ڈالر رہ گئی ہے۔ جو کراچی آکر 178.50 تک پڑے گی۔