+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 26 2023 15:15:04
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 7750/7800 روپیہ من جبکہ حیدرآباد منڈی میں 7850 روپیہ من جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق اسٹاکسٹ بھرپور خریدار ہیں۔ دوسری جانب تھل کی منڈیوں میں لوکل اسٹاکسٹ بھرپور خریدار ہیں۔ لائن سے سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال ازبکستان کی فصل بھی 25% کم ہے۔ کیونکہ وہاں بارشیں کم بتا رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تو فصل 15% کم ہے۔ لیکن ہماری انڈیا میں دو تین صوبوں میں مونگ ثابت کے ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا ہے ہندوستان میں فصل 50% سے کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انڈیا میں اچھی کوالٹی کی مونگ 87 روپیہ کلو۔ جبکہ ایوریج کوالٹی کی مونگ 82 روپیہ کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ انڈیا کی گورنمنٹ نے مونگ کی کم سے کم قیمت خرید 92 روپیہ کلو مقرر کی ہے۔ 92 روپیہ کلو گورنمنٹ آف انڈیا کی سپورٹنگ پرائس ہے۔ جسے اگر پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو 13430 روپیہ من بنتی ہے۔ ہندوستان کی گورنمنٹ جب سپورٹنگ پرائس مقرر کرتی ہے تو اسکا مطلب ہوتا ہے اس ریٹ پر گورنمنٹ کسانوں سے خریداری کرے گی۔ تاہم انڈیا کے ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ اس سال مونگ کے ریٹ ہی اوپر کھلیں گے کیونکہ فصل ہم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا کی لوکل مارکیٹ میں 5/10 روپیہ کلو کی مزید تیزی آگئی تو انڈیا کے ایمپوٹرز پوری دنیا سے مونگ خریدنا شروع ہو جائیں گے۔ اس اعتبار سے پاکستان میں مونگ ثابت کے ریٹ انتہائی مناسب ہیں۔ اس ریٹ میں دل کھول کر خریداری کرنی چاہیے۔ ان شاءاللہ بہت بڑا سال نظر آ رہا ہے مونگ کے حوالے سے۔ باقی اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے جو اللہ رب العالمین کی رضا ہو گی وہی ہو گا۔