+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 22 2023 11:52:40
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 15100 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے۔ سلاںوالی پاپولر 14950 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ العیز 2 14900  سورج 14800 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جھنگ سائڈ سفینہ 14900 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فیصل آباد زون میں کمالیہ اور سانگلہ شوگر ملز 14800 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 14610 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے اگست کے سودوں کا 14650 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی اور ڈھرکی 14750 گھوٹکی 14775 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ بھی 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہے اور 14950 سے 15000 روپیہ کوئنٹل کا بازار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل کین کمشنر کا نوٹس بازار میں گردش کر رہا ہے جس میں جس میں ملز کو کہا گیا ہے کے وہ سٹاک دکھائیں جو بکے ہوئے ہیں اور ملز سے مال لفٹ نہیں ہوئے ہیں۔ خبریں وغیرہ چلائ جا رہی ہیں۔ مارکیٹ میں خوف اور گھبراہٹ پھیلائ جا رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک حاضر میں سودے ہوتے ہیں اور ایک فارورڈ میں سودے ہوتے ہیں۔ ملز 2/3 ماہ آگے کے سودے بھی بیچ جاتی ہیں۔ یہ دونوں صورت حال ٹوٹل سپلای میں گنی جا سکتی ہیں۔تاہم  فارورڈ کے سودوں میں ایک اور سب سے اہم چیز سرکولیشن سپلائ ہے اور سرکولیشن سپلای کا کوئ پتا نہیں ہوتا کہ مل سے کتنے سودوے ِبکے ہوئے ہیں اور آگے مارکیٹ میں کتنے فارورڈ کے سودے گھوم رہے ہیں اس کا کوئ پتا نہیں ہے۔ ملز اگر فارورڈ کے سٹاک ظاہر کریں تو ملیں خود پھنس جاتی ہیں۔ اس کا بازار کی سرکولیشن سپلائ سے کوئ لینا دینا نہیں ہے۔ جو ڈیلرز ملز سے 1000 گاڑی لیتے ہیں آگے انہوں نے 2000/3000 گاڑی بیچی ہوتی ہے اور جو سب ڈیلرز 100/200 گاڑی لیتے ہیں انہوں نے 500/1000 گاڑی بیچی ہوتی ہے۔ اسی طرح گھومتے گھماتے ہزاروں گاڑیاں کاغزوں میں بکی ہوتی ہیں اور خریدی ہوتی ہیں۔ اور فارورڈ کا کام اسی طرح ہوتا ہے۔ آخر میں حوالے گھوم جاتے ہیں۔ اور ٹریڈرز خالی نفع نقصان کرتے ہیں۔ باقی جہاں تک ڈیمانڈ کا تعلق ہےتو ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ بہت زیادہ لفٹنگ ہو رہی ہے ملوں سے۔ چینی ایک سیاسی آئٹم ہے اور اس میں مکمل طور پر سیاست کا دارومدار بھی ہوتا ہے۔ ٹریڈرز سیاست کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مجموعی طور پر چینی میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔