+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 21 2023 17:24:01
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17400/500 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ باریک تل 16700/800 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب کی پیداواری منڈیوں میں بھرپور آمد ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دباؤ ہے۔ دوسری جانب پیمنٹ کا بحران بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انڈیا میں 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے۔ تاہم یہ معمولی کمی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ اپنی سطح پر برقرار کھڑی ہے۔ تاہم پنجاب میں بیچ بہت ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ گھٹی ہے۔ ایکسپورٹرز فل الحال جس ریٹ میں مانگتے ہیں ان کو مال مل جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے آج دو دن سے ایکسپورٹرز تھوڑا پیچھے ہٹا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں پنجاب کی منڈیوں میں آمد میں مزید اضافہ ہو گا۔ اور پیمنٹ کا بحران بن سکتا ہے۔ کیونکہ تل کے ایک کنٹینر پر بہت بڑی رقم خرچ ہوتی ہے۔ اور پنجاب کی منڈیوں میں اصول ہے کسان اپنے مال کی پیمنٹ اسی دن ہی وصول کرتا ہے جس دن وہ منڈی میں مال لاتا ہے۔