+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 21 2023 16:36:39
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 7450/7550 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حیدرآباد منڈی میں 7550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی تھل لائن کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بھکر کی منڈیوں 2/3 گاڑی کی آمد ہے۔ تاہم کمر مشانی، پپلاں وغیرہ میں آمد بھکر سے کچھ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق میانوالی کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ہفتہ دس دن مونگ ثابت کی آمد رہے گی پھر اس کے بعد آمد کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔  ماہرین کا خیال ہے کہ ان ریٹوں میں دل کھول کر خریداری کر لینی چاہیے کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ کافی گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر انڈیا میں 5 ستمبر تک بارشیں نہ ہوئیں تو مونگ اور ماش کی آنے والی فصل انتہائی کم ہو سکتی ہے۔ انڈیا کی مارکیٹ پہلے ہی پاکستان سے 4200 روپیہ من اوپر چل رہی ہے۔