+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 21 2023 16:20:13
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ شام کے اوقات میں 1 روپیہ بڑھ گئے ہیں اور 164.50 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج دوسرا دن ہے کچھ بڑے انویسٹرز بھی کالا چنا خریدنا شروع ہوے ہیں۔ کالا چنا میں وقتی طور پر دباؤ ضرور ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس دباؤ کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور کالا چنا یہاں خریدنا چاہئے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق بنکوں سے ڈالر کی فراہمی بھرپور نہیں ہے۔ اور ڈالر کا ریٹ بھی دن بدن بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ گرم ہے۔ تنزانیہ اور رشیہ 670 ڈالر کا لیول بن گیا ہے۔ کیونکہ وہاں سے انڈیا خریداری کر رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر انڈیا نے ڈیوٹی ختم کر دی آسٹریلیا سے تو آسٹریلیا کی مارکیٹ بھی گھوم جاے گی۔ انڈیا کی لوکل مارکیٹیں کافی تیز ہیں۔