+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 17 2023 16:04:58
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد مارکیٹ میں 50 روپیہ من بہتر ہوے ہیں اور 7750/7800 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا سیلنگ انتہائی کم آ رہی ہے۔ اکا دکا گاڑی کی بیچ آتی ہے اور فورأ فروخت ہو جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انویسٹرز مونگ خرید رہے ہیں۔ اور اس ریٹ میں دل کھول کر خریداری کر لینی چاہیے۔ دوسری جانب آج انڈیا کی منڈیوں میں 3 روپیہ کلو مونگ ثابت کے ریٹ بڑھ گئے ہیں اور 82 روپیہ کلو تک سودے ہوے ہیں انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر اسے ہم پاکستانی کرنسی میں تبدیل کریں تو یہ 11700 روپیہ من بنتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جب انڈیا میں قیمتیں بڑھ جائیں مونگ ثابت کی تو وہ پوری دنیا سے مال اکھٹا کر کے لے جاتے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی تیز رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب تھل پنجاب کی منڈیوں میں ہفتہ دس دن آمد رہے گی اس کے بعد تقریباً تمام اسٹاک گوداموں میں چلے جائیں گے۔