پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15500 تک کام ہوے ہیں۔ چار ماہ کی پیمنٹ پر 17500 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انویسٹرز بھرپور خریداری کر رہے ہیں۔ دوسری جانب انڈیا کی مارکیٹ 4000 ڈالر کو ٹچ کر گئی ہے۔ 4000 ڈالر والی مرچ کوئٹہ آکر تقریباً 39200 روپیہ من تک پڑے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ یہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ پاکستان میں مرچ کی قیمت 2100 ڈالر ہے جبکہ انڈیا میں 4000 ڈالر ہے۔ کراچی کے ایکسپوٹرز بھی خریداری کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان کی مرچ اس وقت پوری دنیا میں وارہ کر رہی ہے۔ ہمارا خیال تھا کہ انڈیا میں 4000 ڈالر اگست میں بنے گا جب چائنہ خریداری کرے گا لیکن مارکیٹ ابھی سے ہی انڈیا میں گرم ہو گئی ہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ جہاں چائنہ نے ہندوستان سے خریداری شروع کی مرچ 5000 ڈالر بھی بن جاے تو کوئی بڑی بات نہیں ہے۔