پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کراچی مارکیٹ سفید مال ہلکی کوالٹی 260/270 روپیہ کلو جبکہ 2% دال والے اچھے گولڈن مال مارکیٹ 285 کلو کا گاہک ہے جبکہ بیچ کم ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ گولڈن مالوں کی کھل کر بیچ نہیں ہے۔ رشیا سے گولڈن مالوں کی بکنگ 790/800 ڈالر فی ٹن ہے۔ سندھ کے مال سٹری صفائ کروا کر 265/270 روپیہ کلو تک بک جاتے ہیں جبکہ کچے مال 9000/9400 روپیہ من کی مارکیٹ ہے۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 270/280 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم مارکیٹ 280/290 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 8/9 340/345 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم 380 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم بکنگ 150 ڈالر تیز ہو گئ ہے اور 1150 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 368 روپیہ کلو کا پڑتا ہے جبکہ ترکی 9 ایم ایم 1400 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 448 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ انڈیا 8 ایم ایم 350/355 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈین مال کم ہیں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 420 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 460 روپیہ کلو ریٹ ہے برانڈڈ مالوں کے۔ آج انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپیہ تیز ہوا ہے اور 294.75 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ موٹے چنوں میں اچھے صاف مالوں کی کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔