+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 15 2023 17:45:54
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کوالٹی کے مسور 3 روپیہ کلو بڑھ گئی ہے اور 212 تک سودے ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ اب امپورٹرز 213 مانگنا شروع ہو گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق مسور نپر نمبر 2 کوالٹی کا ایک 10 ہزار ٹن کا جہاز بھی بک ہوا ہے 640 ڈالر میں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق نمبر 2 کوالٹی میں تقریباً ڈیفیکٹڈ مال ہوتا ہے۔ 640 ڈالر والی مسور کراچی پورٹ پر 204 روپیہ کلو تک پڑے گی۔ تاہم یہ جہاز ستمبر اکتوبر میں شپ ہو گا۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق یہ مسور اچھی کوالٹی کی نسبت کم ریٹ میں فروخت ہو گا۔ ماہرین کا کہنا ہے اگر حاضر میں کراچی سے اچھی کوالٹی ملے تو خریداری کر لینی چاہیے کیونکہ یہ جہاز جب شپ ہو گا تب پتا چلے گا کراچی پورٹ پر کب پہنچے گا۔ ابھی وقت بہت ہے۔ دوسری جانب کرمسن مسور رشین کوالٹی 220/225 روپیہ کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ کینیڈا مشین کلین کوالٹی 238 تک فروخت ہو رہا ہے۔ طرح طرح کی کوالٹی کی وجہ سے ریٹ میں فرق زیادہ ہے۔