Sugar | چینی
Jan 15 2025
Jan 19 2023 11:31:58 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 167 روپیہ کلو کا گاہک ہے نمبر 1 کوالٹی کا ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ بیچ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال ڈالر کے حوالے سے سٹیٹ بینک کی طرف سے خالی تصلیاں ہی ملی ہیں جب تک ختمی طور پر ڈالر کا کوئ حل نہیں ہوتا لوکل مارکیٹ بہتر ہی رہنے کے امکانات ہیں۔ ہاں اگر ڈالر کا مسئلہ جلدی حل ہو جاتا ہے تو پھر مارکیٹ دباؤ میں آ سکتی ہے۔ اموپرٹرز کا کہنا ہے کہ ڈالر بھلے مہنگا ہو جائے لیکن ملے تو سہی۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک امپورٹر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا سپتمبر اکتوبر والے سودے بھی پورٹ پر پڑے ہیں۔ .
Jan 18 2023 22:12:51 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی رات کے اوقات میں 3 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 167 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالروف ابراھیم صاحب نے تھوڑی دیر پہلے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے کہ آج ان کی کراچی چیمبر آف کامرس کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر سے ملاقات ہوئی ہے اور گورنر نے کہا ہے کہ 18 جنوری تک کھانے پینے والی اشیاء کے جتنے ڈاکیومنٹ بھی بنکوں میں پڑے ہوئے ہیں وہ ہمیں ارسال کریں ہم جلد از جلد ڈاکیومنٹ ریلیز کریں گے اس خبر کے ساتھ ہی مارکیٹ 3 روپیہ کلو مندہ ہو گئ ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی پاک کموڈیٹیز کی ایک دوسرے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی جو کہ اسٹیٹ بینک کی میٹنگ میں خود موجود تھے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس جتنے ڈالر باہر سے آئیں گے ہم اتنے ڈالر ہی فراہم کر سکیں گے اس کے علاؤہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فل الحال اسٹیٹ بینک نے ڈاکیومنٹ ضرور مانگے ہیں لیکن یہ لارہ لپہ ہی نظر آ رہا ہے اسٹیٹ بینک نے کوئی ٹھوس یقین دھانی نہیں کرائی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق صحیح صورت حال ایک دو دن کے بعد ہی واضح ہو گی۔ فل الحال مارکیٹ کمزور ہے۔ دوسری جانب آج کراچی پورٹ پر 458 کنٹینر کالا چنا کی آمد بھی ہوئی ہے۔ .
Jan 18 2023 16:07:21 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 170 تک کام ہوے ہیں۔ پیر منگل کی پیمنٹ پر 171 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر جو جہاز آیا ہے وہ سارا سی ایچ کے ایم کوالٹی ہے۔ جہاز کے مال میں 165/166 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر لیکن جہاز کے مال میں ڈیلیوری کافی لیٹ ہی ملتی ہے کیونکہ ایمپورٹرز کو جب بنک سے ڈالر ملیں گے اس کے بعد ہی ڈیلیوری ملتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جہاز کسٹم کے بانڈڈ وئیر ہاؤس میں اترے گا اور پھر جوں جوں ڈالر ملیں گے مال باہر نکلے گا۔ مجموعی طور پر کالا چنا میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jan 18 2023 11:32:29 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 170/171 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سرگودھا منڈی میں 7000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔فل حال مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے۔ کراچی پورٹ پر 331 کنٹینر کی آمد تھی۔ یہ مال ایل سی پر نہیں ہے یہ مال سی اے ڈی پر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کچھ ٹریڈرز نے اس شرط پر سودے کیے ہیں کہ اگر ڈالر مل گئے تو ڈلوری مل جائے گی نہیں تو رقم واپس کر دی جائے گی۔ .
Jan 17 2023 20:08:07 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی رات کے اوقات میں مزید بہتر ہوا ہے اور 170.50 تک کام ہوے ہیں۔ دو چار دن بعد کی پیمنٹ پر 171/172 تک بھی کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jan 17 2023 16:17:17 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 169/170 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Jan 17 2023 11:40:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 167 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا منڈی 6850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Jan 16 2023 17:57:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کا جہاز 22013 ٹن کی کھیپ لے کر کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس جہاز میں فالکن بریج کمپنی کا 10000 ٹن مال ہے۔ جبکہ دیگر ایمپورٹرز کا 12000 ٹن مال ہے۔ اس جہاز میں ٹوٹل 6 پارٹیوں کا کالا چنا ہے جس میں سب سے زیادہ مقدار فالکن بریج کمپنی کی ہے۔ باقی دوسرے 5 ایمپورٹرز کا مال ہے۔ .
Jan 16 2023 17:12:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 166/166.50 روپیہ کلو پہ رکا ہوا تھا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر ایک جہاز لگنا ہے جہاز ابھی لائن میں کھڑا ہے۔ جیسے ہی جہاز کو برتھ ملے گا پورٹ پر لگ جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جب جہاز کو برتھ مل جاتا ہے تب مینیفسٹ آتی ہے جس میں تمام معلومات درج ہوتی ہے کہ کتنا مال لگا ہے۔ فل الحال مینیفسٹ نہیں آئ ہے۔ جیسے ہی مینیفسٹ آے گی اپڈیٹ کر دیں گے۔ .
Jan 16 2023 11:38:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو نرم ہوا ہے اور نمبر 1 کوالٹی مال کے 166 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نیچے ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ میں تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ بھی نظر آ رہی ہے۔ لیکن زیادہ تر سٹاکسٹ مال کو ہی ہاتھ میں رکھنے میں ترجیح دے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت مندہ تیزی کے حالات ڈیمانڈ اور سپلائ سے زیادہ ڈالر سے منسلک ہیں۔ ماہرین کے خیال کے مطابق جب تک ڈالر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مجموعی طور پر جو چیزیں امپورٹ ہو رہی ہیں ان میں بہتری کے ہی امکانات ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott