Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Jan 11 2025
Jan 25 2023 12:55:44 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کا ریٹ تو کراچی 165 روپیہ کلو ہے لیکن بیچ نہیں ہے۔ جہاز کے مال کا ریٹ 155 ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت حاضر میں ایک دو پارٹیوں کے ہاتھ میں مال ہے لیکن وہ بیچ نہیں دے رہے ہیں مارکیٹ انتہائی گرم نظر آرہی ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے 232 جیسے حالات ہیں لیکن بنک ڈالر نہیں دے رہے ہیں انٹر بنک میں ڈالر کسی وقت بھی مزید بڑھ سکتا ہے۔ .
Jan 25 2023 12:04:06 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 11100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 231.5 روپیہ تک ہے لیکن بینک والے اکا دکا سیلنگ دیتے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر کسی بھی وقت تیز ہو سکتا ہے۔ .
Jan 25 2023 11:54:39 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من بہتر ہوائ ہے اور پرانی 8400 جبکہ نئ 8300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jan 24 2023 17:39:27 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیڑ اسلام آباد۔ مسور کرمسن اور نپر 190 روپیہ کلو کا گاہک ہے فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ بینکوں سے کھل کر ڈالر نہیں ملتے اور آگے امپورٹرز بھی دالیں تھوڑی تھوڑی کر کے سیل کرتے ہیں۔ .
Jan 24 2023 16:48:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس شام کے اوقات میں مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہے اور 164 کا گاہک ہے جبکہ بیچ 165 کی ہے۔ ییلو پیس دال کے 178 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ نیچے ڈیمانڈ بھی تھوڑی تھوڑی نکلی ہے۔ .
Jan 24 2023 16:44:23 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت دن میں 10950 روپیہ من تک کام ہوئے تھے تاہم شام میں مارکیٹ دوبارہ 50 روپیہ من بہتر تھی اور 11000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Jan 24 2023 16:42:04 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور پرانی 8350 جبکہ نئ 8250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست تھی تاہم نیچے جہاں کہیں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jan 24 2023 13:11:40 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 163 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 12000 ٹن کا ایک جہاز فروری کی پہلی تاریخوں کو پورٹ پر آے گا۔ جہاز کے مال میں 152/53 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جہاز پورٹ پر لگنے کے بعد بھی کئی دن لگ جائیں گے مال کلئیر ہونے میں کیونکہ بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر آج 230.60 پیسے پہ کلوز ہوا ہے۔ بعض ماہرین اس بات کی طرف بھی اشارہ دے رہے ہیں کہ انٹر بنک میں ہی ڈالر 250/55 کا ہو سکتا ہے۔ کیونکہ آئ ایم ایف کی کنڈیشن ہے کہ کرنسی کو کھلا چھوڑ دیا جائے۔ .
Jan 24 2023 13:07:37 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 188 نپر 188 جیسے حالات ہیں لیکن صرف ریٹ ہے کوئی ایمپورٹر مال نہیں بیچ رہا ہے۔ بعض لوگ 190 جیسے حالات بھی دے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق بنک سے ڈالر فل الحال نہیں مل رہے ہیں۔ بہت ہی قلیل تعداد میں ڈالر ملتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ایمپورٹر ٹائٹ بیٹھے ہوے ہیں۔ نئی بکنگ بھی کوئی نہیں کرا رہا ہے۔ ایک جہاز 12000 ٹن کا پورٹ پر آنا ہے۔ لیکن وہ جہاز فروری کی پہلی تاریخوں کو آے گا۔ لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ وہ جہاز بھی جب ڈالر ملیں گے تب ہی کلئیر ہو گا۔ اس لئے مارکیٹ بہتر رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے 230.60 جیسے حالات ہیں۔ دوسری جانب آج کل بکنگ کے ریٹ بھی نہیں آ رہے ہیں کیونکہ ایمپورٹرز بکنگ میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ .
Jan 24 2023 12:09:09 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 11000 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott