Sugar | چینی
Jan 09 2025
Jan 03 2023 11:22:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں نمبر 1 کوالٹی 151 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 149 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ کالا چنا اسٹریلیا سے کراچی پورٹ پر 40 کنٹینر کی آمدن تھی۔ کالا چنا تنزانیہ 155 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ تنزانیہ کے مال اچھے ہیں۔ بھنائ والے بھرپور خریدار ہیں اس لیے مارکیٹ تیز ہے۔ سرگودھا منڈی میں 6450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Jan 02 2023 16:26:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 152 روپیہ کلو جبکہ نمبر دو کوالٹی 150 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں مارکیٹ خاموش ہے۔ پیمنٹ کا پریشر دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گزشتہ ہفتے کام کافی ہوے ہیں پہلی تاریخوں کی پیمنٹ پر اس لئے 3/4 جنوری کو پیمنٹ کا لین دین کافی ہے۔ دسمبر کے مہینے میں 1198 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے آسٹریلیا سے جبکہ تنزانیہ سے 210 کنٹینر آے ہیں کراچی پورٹ پر۔ ٹوٹل 1408 کنٹینر آے ہیں دسمبر میں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اکتوبر نومبر کی نسبت آمد کافی کم ہوئی ہے۔ اکتوبر نومبر میں ایمپورٹرز کو کافی مار پڑی ہے۔ اتنی زیادہ آمد تھی کہ کئی لوگوں نے نقصان کی وجہ سے پورٹ پر مال چھوڑ دئیے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آئندہ دو تین ماہ آمد کنٹرول میں رہنی چاہیے کیونکہ ہر ایمپورٹر بکنگ میں نہیں جا رہا ہے۔ کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر کے کافی مسائل ہیں۔ .
Jan 02 2023 14:36:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 1 سے ڈیڑھ روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 152.5 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر مارکیٹ تھوڑی سست ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 3/4/5 جنوری کی پیمنٹ پر کافی کام کاج ہوے ہوے ہیں۔ اس لئے ہو سکتا ہے ایک دو دن پیمنٹ کے لین دین کی وجہ سے مارکیٹ مزید تھوڑی بہت نرم ہو جائے۔ .
Jan 02 2023 11:46:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 2 روپیہ کلو تیز اوپن ہوا ہے اور 154 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ نمبر دو کوالٹی 152 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بیچ کم آرہی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott