Black Matpe Import Report | ماش ثابت اہم رپورٹ
Jan 08 2025
Jan 31 2023 13:44:55 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 213/14 جبکہ نپر مسور 217 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ فیصل آباد منڈی میں حاضر میں مال شارٹ ہیں۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ کراچی بھی کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ .
Jan 30 2023 17:37:13 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 213 جبکہ نپر مسور 217 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پورٹ پر ایک نپر کا جہاز 9000 ٹن کا جبکہ ایک جہاز 11000 ٹن کا کرمسن کا آیا ہے۔ لیکن ابھی تک ایمپورٹرز کو ڈالر نہیں ملے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق نپر مسور ایمپورٹرز نے 680 ڈالر میں لی تھی۔ آج انٹر بنک ڈالر 272 کا ہو گیا ہے آج کے حساب سے نپر مسور کا پڑتا 200 روپیہ کلو کا ہے لیکن ماہرین کے مطابق جب ڈالر ایمپورٹر کو ملے گا اس دن کا ریٹ تصور کیا جائے گا اسی طرح کرمسن مسور ایمپورٹر نے 702 ڈالر میں لی ہے جو آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے 207 میں پڑے گی۔ تاہم ریٹ اسی دن تصور ہو گا جس دن ایمپورٹر بنک سے ڈالر ملیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پورٹ پر دو لاکھ بوری کی آمد ہوئی ہے۔ یہ تقریباً 800 کنٹینر بنتے ہیں۔ ابھی تو سردیاں ہیں سبزیوں کا سیزن چل رہا ہے لیکن 15 مارچ کے بعد جب سبزیاں ختم ہو جائیں گی تب ہر ماہ ڈیڑھ لاکھ بوری مسور کی چاہیے ہو گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ابھی کوئی نئی بکنگ نہیں کرا رہا ہے۔ اگر ایک دو ماہ بکنگ نہ ہوئی تو اپریل مئی میں زبردست گاہکی ہو گی اور مسور کی قلت بھی بن سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285/287 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ انٹر بنک میں ڈالر روز بروز بڑھ رہا ہے لیکن بنکوں سے ڈالر ملنے کی وہی صورت حال ہے جو 10 دن پہلے تھی۔ اس لئے ماہرین فل الحال تیزی کی قیاس آرائیاں ہی کر رہے ہیں۔ جبکہ تک بنک سے ڈالر کھل کر نہیں ملتے اور ایمپورٹ کھل کر نہیں ہوتی مندہ والی صورتحال نظر نہیں آ رہی ہے .
Jan 30 2023 13:39:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کراچی مارکیٹ میں 212 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے ریٹیل میں گاہک پریشان ہیں کہ خریداری کریں یا نہیں۔ پیچھلے دنوں جب ڈالر تیز ہوا تو نیچے ریٹیل میں بھی ڈیمانڈ اچھی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہونے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں سیلنگ انتہائ کم ہے۔فل حال مارکیٹوں کا دارومدار ڈالر کے ملنے پر ہی ہے۔ .
Jan 28 2023 17:31:30 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت شام کے اوقات میں مارکیٹ گرم تھی فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر 210 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں کرمسن مسور کے جبکہ نپر مسور 213 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے جبکہ بیچ کم ہے۔ آج فیصل آباد منڈی میں بہت اچھا ِبکرا تھا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق روپے کی قدر دو دن میں 18% کمزور ہوئ ہے۔ دکان دار حضرات انتظار کر رہے تھے کہ جہاز کے لگنے سے مارکیٹ کمزور ہوئ تو خریداری کریں گے لیکن ڈالر کے تیز ہونے سے مارکیٹیں بھی تیز ہو گئ ہیں۔ .
Jan 28 2023 14:15:00 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کراچی پورٹ پر 12000 ٹن کی آمد تھی۔ جہاز والے مال 202 جبکہ ریگولر کوالٹی 205 اور پرچون کوالٹی مال 210 جیسے حالات ہیں۔ .
Jan 27 2023 14:29:32 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن 205 روپیہ کلو نپر مسور 207 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 260/268 جیسے حالات ہیں۔ .
Jan 26 2023 18:33:08 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 5 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 202 جیسے حالات بن گئے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر نپر مسور 206 جیسے حالات ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل پرسوں نپر مسور کا جہاز بھی لگنا ہے لیکن جہاز کے مال کی بیچ نہیں ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر انتہائی مضبوط ہو گیا ہے اور 250/55 کی آوازیں ہیں .
Jan 26 2023 13:24:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے لیکن فیصل آباد مارکیٹ میں جن لوگوں نے نیچے ریٹوں میں مال لیے ہوئے تھے وہ 197/198 روپیہ کلو میں بیچ دے رہے ہیں۔ نیچے گاہک بھی خاموش ہے۔ .
Jan 25 2023 16:49:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 193 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ نپر مسور میں 3 روپیہ کلو کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 196 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بعض ایمپورٹر 197 بھی مانگ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 27/28 جنوری کو نپر کا 9000 ٹن کا جہاز لگنا تھا جس میں 186 تک کام ہوے ہیں آج ایمپورٹرز نے فارورڈ کی سیل بند کر دی ہے کیونکہ انٹر بنک سے ڈالر مل بھی نہیں رہا اور انٹر بنک میں ڈالر بڑھنے کے امکانات بھی ہیں۔ جس کی وجہ سے آج ایمپورٹرز نپر والے جہاز میں بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ .
Jan 25 2023 12:56:32 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن اور نپر کراچی 3 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 193 کا ریٹ سنا رہے ہیں ایمپورٹرز لیکن بیچ نہیں رہے ہیں۔ ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ لگتا ہے 195 تک کام نکلیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل پرسوں کراچی پورٹ پر نپر مسور کا ایک جہاز لگ رہا ہے جس میں میں 9000 ٹن مسور ہے۔ جہاز کے مال میں 185 روپیہ کلو تک کام ہوا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ اس کی کنڈیشن یہ ہے کہ پیمنٹ ایڈوانس ہے جبکہ ڈیلیوری جب جہاز کا مال نکلے گا تب ملے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 232 کا ہو گیا ہے۔ لیکن بنک ڈالر نہیں دے رہے ہیں انٹر بنک میں ڈالر کسی وقت بھی مزید تیز ہونے کے امکانات ہیں .
Jan 08 2025
Jan 08 2025
Jan 08 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott