Sugar | چینی
Jan 09 2025
Jan 23 2023 13:10:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگ مارکیٹ 500 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 10200 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ فیصل آباد 10500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jan 23 2023 13:08:20 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 2000 بوری کی آمدن تھی ہائبرڈ اچھے مالوں کے 25000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لونگی کوالٹی مالوں کے 29550 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آج کنری منڈی میں مارکیٹ تھوڑی سست تھی۔ فیصل آباد منڈی میں کولڈ سٹور 21000/21500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ نئے مال 23500/24500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بیچ نہ ہونے کے برابر ہے تاہم فل حال نیچے گاہکی بھی سست ہے۔ نیچے جہاں کہیں اچھی گاہکی نکلی مارکیٹ میں تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jan 21 2023 17:29:22 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کولڈ اسٹور والی 21500/22000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 500 روپیہ من کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد میں ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ 22000 میں یکم دو فروری کی پیمنٹ پر خریدار تھا لیکن بیچ نہ ہونے کے برابر تھی۔ نئی ہائبرڈ مرچ فیصل آباد منڈی میں 23500 تک کام ہوے ہیں 3 کلو نمی والے مال کے۔ جبکہ 60 دن کی پیمنٹ پر 24500 تک کام ہوے ہیں۔ بالکل خشک مال کا 25000 سمجھنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مال انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے اور مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ .
Jan 21 2023 14:18:19 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 52000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 4225 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں انڈین مارکیٹ کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈین زیرے کی مارکیٹ پچھلے دو مہینے میں کافی تیز ہوئ ہے۔ مارکیٹ 2800 ڈالر سے 4600 ڈالر تک چلی گئ تھی۔ تاہم ابھی پھر مارکیٹ سست ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ .
Jan 21 2023 14:13:39 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہےاور 11500/12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں ٹکڑا کوالٹی کہ جبکہ گولی دھنیا 16500/17000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے دنوں مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ تھی۔ نئ فصل کی وجہ سےسٹاکسٹنے مال بیچے تھے تاہم ابھی فل حال نیچے گاہکی اچھی ہے اس لیے مارکیٹ بہتر ہے۔ 15 فروری سے سندھ کی فصل شروع ہو جائے گی۔ .
Jan 21 2023 13:47:38 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا 9700/9800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں 10100/10200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ 200 روپیہ من بہتر ہوئ ہے۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے مارکیٹ میں۔ .
Jan 21 2023 11:35:16 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 1500 بوری کی آمدن تھی۔مارکیٹ گرم ہے ہائبرڈ اچھے مالوں کے 23800 سے 26000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ ہلکے مالوں کے 21500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ دوسری جانب فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہے اور کولڈ سٹور ہائبرڈ مالوں کے 22000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ فیصل آباد منڈی میں نئ ہائبرڈ مرچ 24000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ .
Jan 19 2023 17:23:02 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کولڈ اسٹور والی 500/1000 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 21500 میں کام ہوا ہے۔ نئی ہائبرڈ بھی تیز ہوئی ہے اور 22500/23500 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اب مال آہستہ آہستہ کم ہو رہے ہیں اور مارکیٹ مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ سندھ میں بھی آمد آہستہ آہستہ گھٹ رہی ہے آج 1500 بوری کی آمد تھی۔ 25450 تک کام ہوے ہیں نئی ہائبرڈ کے۔ سندھ لائن زیادہ گرم نظر آرہی ہے کیونکہ کراچی مصالحہ جات کمپنیاں بھی بھرپور خریدار ہیں جبکہ جوڑیا بازار کے دوکاندار بھی خریدار ہیں۔ مارکیٹ کسی وقت بھی تیزی کی طرف گھوم سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک نہایت پرانے اور زیرک ٹریڈرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ فروری اور مارچ مرچ کے مہینے ہونگے رمضان المبارک میں بہت تگڑی گاہکی ہوتی ہے اور مرچ کا ہو سکتا ہے کوئی الٹا ٹیڑھا ریٹ بھی بن سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا کی مارکیٹ کافی اونچی ہے فل الحال وارہ نہیں ہے۔ .
Jan 19 2023 14:07:34 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 200 بوری کا کام بولی پر 25450 روپیہ من تک کام ہوا ہے۔ مارکیٹ 500/600 روپیہ من مزید گرم ہے۔ لائنوں پر بھرپور گاہک ہیں۔ بیچ نہیں ہے۔ فیصل آباد منڈی میں کولڈ سٹور مالوں کا گاہک ہے۔ بیچ نہیں ہے۔ .
Jan 19 2023 13:37:11 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 51000/52000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کوئٹہ منڈی میں 48000/48500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے گاہک زیادہ خریداری نہیں کرتا۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott