Black Matpe Import Report | ماش ثابت اہم رپورٹ
Jan 08 2025
Jan 14 2023 16:03:13 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 168 روپیہ کلو پہ رکا ہوا ہے۔ آج کام کاج کافی ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو جنوری میں جہاز لوڈ ہونا تھا اس کی ایل سی کھلنے کا مسئلہ تھا۔ تاہم آج ایمپورٹرز نے کراچی کے ایک چاول کے بہت بڑے ایکسپورٹر کے ذریعے ایل سی کا بندو بست کیا ہے جس پر تقریباً 26 ڈالر فی ٹن زائد خرچہ دینا ہو گا۔ فروری والا جہاز بھی ہو سکتا ہے اسی کنڈیشن پر ہو۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15/16 جنوری کو جو جہاز لگ رہا ہے اس میں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے 660 ڈالر میں کام ہوے ہیں جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 164 تک پڑتا ہے اگر ڈالر 229 پہ کھڑا رہا تو۔ اگر انٹر بنک میں ڈالر بڑھے گا تو پڑتا بڑھ جاے گا۔ .
Jan 14 2023 11:40:48 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 168 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی 50 روپیہ من تیز اوپن ہوئ ہے اور 6900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ نہ زیادہ گاہکی ہے اور نہ ہی کھل کر بیچ آتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذتائع کے مطابق اس وقت مندہ تیزی کا دارومدار ڈیمانڈ اور سپلائ سے زیادہ ڈالر پر ہے۔ بینکوں سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں اور آگے کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ ٹریڈرز بھی تھوڑا تھوڑا نفع پکا کرنے کے ساتھ ساتھ مال بھی ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Jan 13 2023 15:32:07 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 169.5/170 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ نیچے گاہک تو کھل کر خریداری نہیں کرتا تاہم اوپر لیول پر سیلنگ انتہائ کم ہے ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے۔ .
Jan 12 2023 16:03:11 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور 168/169 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ فل حال گاہک بن جاتا ہے جبکہ بیچ کم ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔ سٹاکسٹ مضبوط ہی ہیں۔ .
Jan 12 2023 11:29:25 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو نرم ہوئ ہےاور 166/167 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ کالا چنا سی ایچ کے ایم 165 جبکہ کالا چنا تنزانیہ 171 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں بہت کم پرافٹ ٹیکنگ ہے زیادہ تر سٹاکسٹ فل حال مال کو ہی سٹاک کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ .
Jan 11 2023 22:04:32 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں مزید گرم ہوا ہے۔ پیر منگل کی پیمنٹ پر 168 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے۔ .
Jan 11 2023 21:07:11 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں مزید 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 166 جیسے حالات بن گئے ہیں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Jan 11 2023 19:38:29 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوا ہے اور 165 جیسے حالات بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری میں ایک جہاز لوڈ ہونا ہے ماہرین کے مطابق یہ جہاز 15 سے 20 جنوری کو آسٹریلیا کے پورٹ پر لوڈنگ کیلئے جاے گا۔ جب جہاز لوڈ ہو کر نکلتا ہے تو اگر ڈائریکٹ آے تو 22/23 دن لگ جاتے ہیں پاکستان پہنچنے میں۔ بعض اوقات اگر جہاز میں کسی دوسرے ملک کا کیلئے بھی مال ہو تو پھر دس دن زائد لگ جاتے ہیں پاکستان پہنچنے میں۔ یہ تمام تر تفصیلات جب جہاز روانہ ہو گا تو ہم آپ کے گوش گزار کر دیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ایک جہاز فروری میں بھی شپ ہو گا آسٹریلیا سے لیکن اسکی ایل سی ابھی تک نہیں کھلی ہے۔ کیونکہ بنک آج کل ایل سی نہیں کھول رہے ہیں۔ جب بنک میں کنفرم ایل سی کھلے گی تب ہی فروری والے جہاز کے متعلق پتا چلے گا۔ ابھی صرف آسٹریلیا سے سودا ہوا ہے۔ جب بنک میں ایل سی کھل جائے گی تب ہی ہم فروری والے جہاز کو کنفرم سمجھیں گے۔ البتہ جنوری والا جہاز کی ایل سی کنفرم ہے اور 15/20 جنوری تک لوڈنگ کیلئے آسٹریلیا پورٹ پر چلا جائے گا۔ .
Jan 11 2023 16:14:54 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہے شام کے اوقات میں اور 164 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ بینکوں سے ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے سیلنگ کھل کر نہیں آتی۔ .
Jan 11 2023 12:51:43 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ ہوئ ہے اور 162/163 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پیر منگل پیمنٹ پر 164.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سیلنگ کم ہے۔ .
Jan 08 2025
Jan 08 2025
Jan 08 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott