Black Matpe Import Report | ماش ثابت اہم رپورٹ
Jan 08 2025
Jan 02 2024 15:38:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ 1 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 179/179.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 5 فروری پیمنٹ پر 187/187.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jan 02 2024 12:54:27 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سی ایچ کے ایم کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 178 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال لوکل مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7450 روپیہ من ملتان 7400 روپیہ من فیصل آباد منڈی میں 7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں جزبات بہتر ہیں۔ انڈیا کی فصل اس بار 9/10 ٪ تک کم ہے اور کیری فارورڈ سٹاک بھی پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔ پچھلے سال 17 لاکھ ٹن کیری فارورڈ سٹاک تھا انڈیا کے پاس اور اس سال 11 لاکھ ٹن ہے۔ انڈیا میں پچھلے تین سال سے مینیمم سپورٹنگ پرائس بھی بڑھ رہی ہے۔ پچھلے سال کی کالے چنے کی انڈیا میں سپورٹنگ پرائس 5300 روپیہ تک بھی انڈین کرنسی میں۔ انٹرنیشل مارکیٹ میں 600/625 ڈالر کے لیول کا ریٹ مناسب ہی ہے۔ اس میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ اگر 25/50 ڈالر انٹرنیشل میں بہتر ہو گئ تو لوکل میں اچھی تیزی کے بھی امکانات بن سکتے ہیں۔ ماہرین کے خیال کے مطابق انڈیا بھی 2/2.5 لاکھ ٹن چنا خریدے گا رمضان المبارک سے پہلے۔ یہی وجہ ہے کہ لوکل میں ٹریڈرز نے مال ہولڈ بھی کئے ہوئے ہیں۔ اور اگلے دو تین مہینے بھر پور کھپت کے ہیں لوکل میں بھی اور انٹرنیشنل میں بھی۔ پاکستان بنگلہ دیش انڈیا اور عرب ممالک میں رمضان المبارک اور اس سے پہلے مہینوں میں بھرپور ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ .
Jan 31 2023 17:45:49 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں مزید 3 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 183 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بنک ڈالر مندہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ایمپورٹرز نے نفع خوری شروع کر دی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ کے غیر مستحکم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر کل 272 پہ کلوز ہوا تھا جبکہ آج 5 روپیہ مندہ ہوا ہے اور ڈالر انٹر بنک میں 267 کا رہ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ایکسپورٹرز حضرات نے جو پیمنٹ بیرون ملک رکھی ہوئی تھی آج ایکسپورٹرز نے پیمنٹ بنکوں سے ریلیز کرانی شروع کی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کمزور ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جو چیزیں ہم باہر بھیجتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر ملتے ہیں یعنی ہم ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ جبکہ جو چیزیں ہم باہر سے خریدتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر دینے پڑتے ہیں یعنی ہم ایمپورٹ کرتے ہیں۔ آج انٹر بنک میں ایکسپورٹ کے ڈالر آنا شروع ہوئے ہیں تو مارکیٹ میں تھوڑی مندی کی لہر بن گئ ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی سے زیادہ انٹر بنک میں ڈالر کا اوپر نیچے ہونا ہی کردار ادا کر رہا ہے .
Jan 31 2023 14:04:42 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 3/4 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 186/87 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج انٹر بنک میں ڈالر 5 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 267 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج ایکسپورٹرز حضرات جنہوں نے ڈالر کے بڑھنے کے پیش نظر اپنی پیمنٹ باہر ملکوں میں ہی رکھی ہوئی تھی دوسرا دن ہے ایکسپورٹرز نے اپنی پیمنٹ بنکوں میں منگوانی شروع کی ہے جس سے انٹر بنک میں ڈالر روپیہ کے مقابلے میں کم ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کالا چنا میں ایمپورٹرز نے مال فروخت کرنا شروع کر دیا ہے اور پرافٹ ٹیکنگ کرنا شروع کر دی ہے۔ .
Jan 31 2023 11:28:10 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 190 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 7900/7925 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ انٹر بینک ڈالر ریٹ مختلف آ رہے ہیں کہیں 267 اور کہیں 271 بھی آیا ہے لیکن امپورٹرز کی جانب سے ابھی بھی شکایات ہیں ڈالر موصول نہ ہونے کی۔ .
Jan 30 2023 18:18:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہی نظر آرہی تھی اور 191 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے ایک جہاز جے کے کمپنی کا لوڈ ہو کر نکلا ہے جس میں 28000 ٹن کے لگ بھگ مال ہے۔ اس کے علاؤہ ابھی دو جہاز فروری میں بھی لوڈ ہونے ہیں لیکن ان جہازوں کی ایل سی ابھی تک نہیں کھل رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فل الحال مندہ نظر نہیں آ رہا ہے کیونکہ جو مال پورٹ پر لگے ہوئے ہیں ان کیلئے بھی ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ انٹر بنک ڈالر 272 پہ بند ہوا ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا خیال ہے کہ ڈالر انٹر بنک میں مزید تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285/287 کی سطح کو ٹچ کر گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر انٹر بنک میں ڈالر 280 کاہو جاتا ہے تو 586 ڈالر والا چنا کا پڑتا ہی 178/80 کا ہو جائے گا۔ آسٹریلیا سے بکنگ تو 560 ڈالر میں ہوئی ہے لیکن ایمپورٹرز نے ایل سی کھلانے کیلئے 26 ڈالر مزید دئیے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 272 کا ہو گیا ہے لیکن ملتا پھر بھی نہیں ہے۔ ایمپورٹرز ابھی تک پریشان ہی دکھائی دے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فروری میں دو جہاز لوڈ ہونگے ایک ای ٹی جی کمپنی کا جہاز ہے جبکہ ایک جے کے کمپنی کا جہاز ہے۔ ای ٹی جی والا جہاز پہلے بنگلہ دیش جاے گا پھر پاکستان آنے گا۔ جب کہ جے کے والے جہاز کا ابھی تک نہیں پتا کہ وہ ڈائریکٹ آے گا یا کسی دوسرے ملک سے ہو کر آے گا۔ تاہم فروری والے جہازوں کی جب ایک سی بنک میں کھل جائے گی تب ہی کوئی تجزیہ کر سکیں گے۔ فل الحال تو کالا چنا کی ڈیمانڈ نارمل ڈیمانڈ ہے لیکن 21/22 فروری کے بعد جب شعبان کا مہینہ شروع ہو گا ساتھ ساتھ رمضان المبارک کی ڈیمانڈ بھی شروع ہو جاے گی۔ مارچ کے مہینے میں ڈیمانڈ اور سپلائی کا کھیل شروع ہو جاے گا۔ .
Jan 30 2023 11:46:28 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کل 188 روپیہ کلو تک کام ہوئے تھے نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ تاہم آج مارکیٹ 188/188.5 ہی اوپن ہوئ تھی۔ ابھی مارکیٹ تیز ہے اور 189/190 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 266 روپیہ پر اوپن ہوا تھا تاہم ابھی 268/269 روپیہ جیسے حالات ہیں انٹر بینک میں۔ .
Jan 28 2023 16:48:21 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 3/4 روپیہ من کریکشن آئ ہے اور نمبر 1 کوالٹی مالوں کے 190/191 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ 2 تاریخ پیمنٹ پر 193 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے کریکشن آئ ہے۔ تاہم مارکیٹ کی واضح صورت حال سوموار کو انٹر بینک میں ڈالر کے ملنے پر ہے۔ .
Jan 28 2023 14:03:50 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 194 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ 2 فروری پیمنٹ پر 195 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ .
Jan 28 2023 11:56:41 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہے۔ 3 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 191 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی کے۔ .
Jan 08 2025
Jan 08 2025
Jan 08 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott