Sugar | چینی
Jan 07 2025
Jan 04 2024 17:36:41 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 184/185 روپیہ کلو تک کام ہو گئے تھے تاہم شام میں مارکیٹ تھوڑی نرم تھی اور 183/183.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 فروری پیمنٹ پر 190.5/191 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
Jan 04 2024 13:22:21 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1.5 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 183.5 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں کل پیمنٹ پر سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 فروری پیمنٹ پر 190 روپیہ کلو کا گاہک ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے .
Jan 04 2024 12:28:06 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 182/182.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 فروری پیمنٹ پر 188.5/189 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7575 ملتان 7500 فیصل آباد منڈی میں 7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے ہی امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا ماہراشٹرا سولہپور منڈی میں نیا کالا چنا 300 گٹو کی آمدن تھی اور نئے مال کے 5500 سے 5800 روپیہ کوئنٹل تک انڈین کرنسی میں کام ہوئے ہیں۔ پاکستانی اور انڈین کرنسی میں 3.39 کا فرق ہے۔ پاکستانی کرنسی کے حساب سے 5800 والا نیا مال خرچے وغیرہ نکال کر ادھر منڈی میں 196 روپیہ تک کا پڑتا ہے۔ پچھلے سال کی انڈیا کی مینیمم سپورٹنگ پرائس بھی 5300 روپیہ تک تھی۔ اس سال مزید تجاوز کرنے کے امکانات ہیں۔ ماہرین کے خیال کے مطابق اس سال انڈیا کی حکومت کو اونچے ریٹوں میں کسانوں سے مال خریدنا پڑے گا تاکہ اگلے سال ان کی کراپ دوبارہ برقرار رہ سکے۔ مجموعی طور پر تیزی کے ہی امکانات ہیں۔ .
Jan 03 2024 17:22:22 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 181/181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ کیش پیمنٹ پر 182.25 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 10 جنوری پیمنٹ پر 183 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ لوکل میں سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ پچھلے دنوں جن ٹریڈرز نے پرافٹ ٹیکنگ کی ہے وہ اب دوبارہ خریدار ہیں۔ .
Jan 03 2024 12:32:29 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم اوپن ہوئ ہے اور 180.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 جنوری کے سودے 181/181.5 روپیہ کلو تک کٹ رہے ہیں۔ 5 فروری پیمنٹ پر 188/188.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7525 ملتان 7450 فیصل آباد 7375 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 620 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 189.70 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 282 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں دالوں کی شارٹیج ہے۔ اس سال انڈیا کی ٹوٹل دالوں کی امپورٹ 3 ملین ٹن تک ہونے کے امکانات ہیں۔ پچھلے سال 2023 میں 2.3 ملین ٹن تھی۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں بہتری ہے جس کی وجہ سے لوکل میں بھی ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ اور فل حال لوکل میں مال بھی ہیں اور ریٹ بھی پڑتے سے کم ہیں جس کی وجہ سے امپورٹرز ابھی مال نہیں منگوا رہے ہیں۔ لوکل میں جیسے جیسے ریٹ اوپر جائیں گے پھر امپورٹرز مال منگوائیں گے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کے ہی امکانات ہیں۔ .
Jan 02 2024 18:17:16 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں مزید تیز ہوئ ہے اور 5 جنوری پیمنٹ پر 181 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 5 فروری پیمنٹ پر 188 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سٹاکسٹ دوبارہ خریدار ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ دوسری جانب آج ریٹیل میں کام سست تھا۔ آج زیادہ تر لوگ پیمنٹوں میں ہی مصروف تھے۔ .
Jan 02 2024 15:38:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ 1 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 179/179.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 5 فروری پیمنٹ پر 187/187.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jan 02 2024 12:54:27 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سی ایچ کے ایم کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 178 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال لوکل مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7450 روپیہ من ملتان 7400 روپیہ من فیصل آباد منڈی میں 7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں جزبات بہتر ہیں۔ انڈیا کی فصل اس بار 9/10 ٪ تک کم ہے اور کیری فارورڈ سٹاک بھی پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔ پچھلے سال 17 لاکھ ٹن کیری فارورڈ سٹاک تھا انڈیا کے پاس اور اس سال 11 لاکھ ٹن ہے۔ انڈیا میں پچھلے تین سال سے مینیمم سپورٹنگ پرائس بھی بڑھ رہی ہے۔ پچھلے سال کی کالے چنے کی انڈیا میں سپورٹنگ پرائس 5300 روپیہ تک بھی انڈین کرنسی میں۔ انٹرنیشل مارکیٹ میں 600/625 ڈالر کے لیول کا ریٹ مناسب ہی ہے۔ اس میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ اگر 25/50 ڈالر انٹرنیشل میں بہتر ہو گئ تو لوکل میں اچھی تیزی کے بھی امکانات بن سکتے ہیں۔ ماہرین کے خیال کے مطابق انڈیا بھی 2/2.5 لاکھ ٹن چنا خریدے گا رمضان المبارک سے پہلے۔ یہی وجہ ہے کہ لوکل میں ٹریڈرز نے مال ہولڈ بھی کئے ہوئے ہیں۔ اور اگلے دو تین مہینے بھر پور کھپت کے ہیں لوکل میں بھی اور انٹرنیشنل میں بھی۔ پاکستان بنگلہ دیش انڈیا اور عرب ممالک میں رمضان المبارک اور اس سے پہلے مہینوں میں بھرپور ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ .
Jan 31 2023 17:45:49 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں مزید 3 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 183 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بنک ڈالر مندہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ایمپورٹرز نے نفع خوری شروع کر دی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ کے غیر مستحکم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر کل 272 پہ کلوز ہوا تھا جبکہ آج 5 روپیہ مندہ ہوا ہے اور ڈالر انٹر بنک میں 267 کا رہ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ایکسپورٹرز حضرات نے جو پیمنٹ بیرون ملک رکھی ہوئی تھی آج ایکسپورٹرز نے پیمنٹ بنکوں سے ریلیز کرانی شروع کی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کمزور ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جو چیزیں ہم باہر بھیجتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر ملتے ہیں یعنی ہم ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ جبکہ جو چیزیں ہم باہر سے خریدتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر دینے پڑتے ہیں یعنی ہم ایمپورٹ کرتے ہیں۔ آج انٹر بنک میں ایکسپورٹ کے ڈالر آنا شروع ہوئے ہیں تو مارکیٹ میں تھوڑی مندی کی لہر بن گئ ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی سے زیادہ انٹر بنک میں ڈالر کا اوپر نیچے ہونا ہی کردار ادا کر رہا ہے .
Jan 31 2023 14:04:42 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 3/4 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 186/87 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج انٹر بنک میں ڈالر 5 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 267 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج ایکسپورٹرز حضرات جنہوں نے ڈالر کے بڑھنے کے پیش نظر اپنی پیمنٹ باہر ملکوں میں ہی رکھی ہوئی تھی دوسرا دن ہے ایکسپورٹرز نے اپنی پیمنٹ بنکوں میں منگوانی شروع کی ہے جس سے انٹر بنک میں ڈالر روپیہ کے مقابلے میں کم ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کالا چنا میں ایمپورٹرز نے مال فروخت کرنا شروع کر دیا ہے اور پرافٹ ٹیکنگ کرنا شروع کر دی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott