Black Matpe Import Report | ماش ثابت اہم رپورٹ
Jan 08 2025
Jan 09 2024 13:44:36 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گودام کے مال کے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نومبر کے مہینے میں کراچی پورٹ پر ایس کیو 181 جبکہ ایف اے کیو 6 کنٹینر کی آمدن تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے چار مہینے کی ایوریج آمدن 180 کنٹینر کی ہے جبکہ اس بھی پچھلے 6 مہینے کی ایوریج آمدن 60/65 کنٹینر کی تھی۔ جتنا مال ضرورت ہوتا ہے اتنا آ ہی جاتا ہے۔ بکنگ آج 10 ڈالر تیز ہوئ ہے اور 1130 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 13818 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ پڑتے سے اونچی ہے۔ لوکل مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ پورٹ کے مال 14300 تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز ساتھ ساتھ ہی نفع پکا کر لیتے ہیں۔ .
Jan 09 2024 13:32:41 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1.5 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 159 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بکنگ 460 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 141 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نومبر کے مہینے میں 139 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ جو کہ بہت کم ہے۔ دسمبر اور جنوری میں بھی کم ہی آمدن متوقع ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جولائ میں مارکیٹ کافی کمزور ہو گئ تھی بکنگ بھی کمزور ہو گئ تھی اور لوکل میں مال بھی زیادہ ہو گئے تھے۔ پھر ٹریڈرز نے ُبک کروائے اکتوبر میں پھر لوکل مارکیٹ 97 تک آ گئ۔ اکتوبر کے بعد کوئ لمبی چوڑی بکنگ ہوئ نہیں اور مال کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں بہت اچھی تیزی آئ ہے۔ پچھلے 70 دن میں 60 روپے کی تیزی آئ ہے۔ اب جیسے جیسے مارکیٹ اوپر جا رہی ہے ٹریڈرز نفع پکا کر کے بکنگ میں جا رہے ہیں۔ دوسری جانب افغان بارڈر کے ذرائعے سے بھی پشاور میں مال آ رہے ہیں۔ .
Jan 09 2024 12:43:36 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9600/9700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نا کھل کر گاہکی ہے اور نا ہی کھل کر بیچ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی وقت کافی پڑا ہے جس کی وجہ سے تھلوں میں ٹریڈرز مظبوط بیٹھے ہیں۔ .
Jan 08 2024 19:21:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو نرم تھی اور 240 روپیہ کلو تک بھاؤ تھے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جہاں کہیں گاہکی نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں. .
Jan 08 2024 18:10:06 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تاہم فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 15000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال گاہکی ٹھنڈی تھی۔ .
Jan 08 2024 17:40:01 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 157.5 روپیہ کلو تک بھاؤ تھے۔ آج دن میں گاہکی سست تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اب جیسے جیسے ریٹ اوپر جا رہے ہیں انویسٹرز اپنے مال بیچ رہے ہیں۔ اب سٹاکسٹ مال نہیں خرید رہے ہیں۔ اور ٹریڈرز دوبارہ بکنگ میں جا رہے ہیں کیونکہ پڑتا لوکل مارکیٹ سے کم ہے۔ اب مارکیٹ ریٹیل میں ڈیمانڈ پر ہی چلے گی۔ .
Jan 08 2024 17:37:08 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 9600/9700 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مال کھل کر ملتے بھی نہیں ہیں۔ فل حال تھلوں میں ٹریڈرز مضبوط بیٹھے ہیں۔ .
Jan 08 2024 14:55:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 240/242 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ لوکل میں مال کم ہیں جبکہ نیچے گاہکی ہے۔ ٹریڈرز دوبارہ خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز بھی 15 فروری تک شپ ہوگا۔ بکنگ نمبر 2 کوالٹی 700 ڈالر فی ٹن جبکہ نمبر 1 کوالٹی 730 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 700 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 213.79 جبکہ 730 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 223 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Jan 08 2024 14:00:29 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 15100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں مال شارٹ ہیں 16500 سے 16700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایف اے کیو کے علاؤہ باقی مالوں کی تھوڑی تھوڑی گاہکی ہے۔ بکنگ 1120 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 13680 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 281.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jan 08 2024 13:05:24 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 158 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ کھرے مالوں کی بیچ کم ہے۔ بکنگ 460 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 141.79 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق .جنوری میں لگنے والے اکثر کارگو مہینہ لیٹ ہو گۓ ہیں۔ 16،18 ، 22 جنوری لگنے تھے۔اب جنوری میں آمد بس 50 60 کنٹینر ہی متوقع ہیں۔ باقی سب فروری کی ڈیٹ آ رہی ہے۔ وہ بھی 10 فروری کے بعد کی .
Jan 08 2025
Jan 08 2025
Jan 08 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott