Sugar | چینی
Dec 30 2024
Dec 29 2022 16:57:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 147 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 145/46 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ گزشتہ روز پورٹ پر مال لگنے کی وجہ سے پیمنٹ کا دباؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ 4 جنوری کو پورٹ پر جہاز بھی لگنا ہے۔ ریٹیل میں گاہکی کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہاں تھوڑی تھوڑی خریداری جاری رکھنی چاہیے کیونکہ جہاز جیسے ہی پورٹ سے کلئیر ہونا شروع ہو گا مارکیٹ بہتر ہونی شروع ہو جاے گی۔ پھر پہلی تاریخوں میں ریٹیل میں گاہکی بھی نکلنے کی امید ہے۔ .
Dec 29 2022 11:30:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 149 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سی ایچ کے ایم 147 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کالا چنا سرگودھا منڈی میں 6350 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Dec 28 2022 17:06:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 148 جبکہ نمبر ون کوالٹی 150 پہ رکا ہوا تھا ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ پہنچنے والا روپیہ ڈیڑھ روپیہ کلو اوپر سمجھنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اب ایمپورٹرز نے فروری کے جہاز میں مال لینا شروع کر دیا ہے۔ یہ جہاز فروری شپمنٹ کر کے فروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ جہاز 15/20 فروری کو شپ ہو گا آسٹریلیا سے اس میں 530 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس جہاز میں ابھی 2000/2500 ٹن مال مزید مل رہا ہے امید ہے یہ بھی دو چار دن تک فروخت ہو جاے گا۔ یہ مال سائٹ ایل سی پہ بک ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ہماری ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت ایک جہاز 4/5 جنوری کو لگے گا اس کو ملا کر جو جنوری اور فروری میں مزید جہاز لوڈ ہونے ہیں۔ ان میں تقریباً 85000 ٹن ٹن مال بنتا ہے 4/5 جنوری والے شامل کر کے۔ اس کے علاؤہ کنٹینر میں بھی مال پورٹ پر لگیں گے تاہم اب کنٹینر میں اتنی زیادہ بکنگ نہیں ہے جتنی پہلے تھی۔ اکتوبر نومبر میں بہت مال آئے ہیں۔ بعض ماہرین کہتے ہیں کہ اگر جنوری فروری میں 1000 کنٹینر بھی آ جائیں تب بھی تقریباً 110000 ٹن مال بنتا ہے یعنی 11 لاکھ بوری۔ جنوری فروری میں جو ماہرین 1000 کنٹینر گنتے ہیں یہ ایک فرضی مقدار ہے کیونکہ کنٹینر کی شکل میں جو کام ہوتے ہیں پورٹ پر لگنے کے بعد ہی پتا چلتا ہے کہ کتنا مال آیا ہے راستے واے مال گنتی نہیں ہو سکتے البتہ جہاز گنتی ہو جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پائپ لائن میں ابھی 1100000 لاکھ بوری ہے۔ جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ کہ ہماری لاگت 20 اپریل سے پہلے پہلے 210000 سے 250000 ٹن رہنے کی توقع ہے۔ یعنی 21 سے 25 لاکھ بوری 20 اپریل تک چاہیے سب مزید کتنی بکنگ ہوتی ہے یہ آگے چل کر ساتھ ساتھ ہی پتا چلے گا کیونکہ پاکستان کے ایمپورٹرز کا کوئی پتہ نہیں کتنی بکنگ کرا لیں۔ تاہم کافی سارے ایمپورٹرز نے اکتوبر نومبر میں جو مال آئے ہیں کنٹینر کی صورت میں ان میں بہت مار کھائی ہے۔ اس کے علاؤہ کئ ایمپورٹرز نے پورٹ پر مال چھوڑ دئیے اس لئے جو ایمپورٹرز پورٹ پر مال چھوڑ گئے تھے وہ فل الحال مارکیٹ سے آؤٹ ہو گئے ہیں دوسری اہم بات یہ ہے جب جنوری گزر جانے گا تب کنٹینر والا کام مشکل ہو جائے گا کیونکہ فروری اور مارچ کی شپمنٹس کا نقصان یہ ہے وہ ٹرانسشپمنٹ میں لیٹ بھی ہو سکتی ہیں۔ جہاز 22 دن پہنچتا ہے جبکہ کنٹینر والا مال تین ماہ بھی لگ جاتے ہیں اس لیے جنوری گزرنے کے بعد ایمپورٹرز فروری مارچ شپمنٹس سے ڈریں گے کیونکہ 20 اپریل کے بعد پاکستان کی اپنی فصل بھی شروع ہو جاتی ہے۔ بحر کیف مختصر یہ ہے کہ فل الحال سپلائی ڈیمانڈ کے مقابلے میں کم نظر آرہی ہے۔ اور پھر سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ آج انٹر بنک میں ڈالر 227.20 پیسے تھا۔ مال آنے پر ڈالر کا کیا ریٹ بن جاتا ہے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ البتہ آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے 530 ڈالر والا سی ایچ کے ایم تقریباً 131 تک پڑتا ہے۔ .
Dec 28 2022 12:54:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ دن میں 151 روپیہ اوپن ہوئی تھی تاہم دوپہر کے اوقات میں 150 روپیہ کلو میں مل جاتا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ سی ایچ کے ایم 148 سمجھنا چاہیے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پہنچنے کی پیمنٹ پر روپیہ ڈیڑھ روپیہ کلو اوپر سمجھ لیں۔ آج گاہکی کل کی نسبت کچھ کم ہے۔ 4 جنوری کو پورٹ پر جہاز کی آمد متوقع ہے۔ .
Dec 27 2022 16:56:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 5 جنوری والے جہاز میں 152 روپیہ کلو تک کام ہو کر واپس تھوڑا ٹھنڈا ہوا ہے اور 151 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ 4/5 روپیہ کلو یک دم تیز ہوا ہے اس لئے تھوڑا بہت اوپر نیچے ہونا معمول کا عمل ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ دوسری جانب انٹر بنک میں ڈالر بھی 227 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایمپورٹرز وہی سیل کر رہا ہے جس کو پیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ زیادہ تر ایمپورٹرز کہتے ہیں جب تک بنک سے ڈاکیومنٹ نہیں ملتے اور ڈالر کا ریٹ انٹر بنک طے نہیں کرتا ہم نے نہیں بیچنا ہے۔ آج ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی تھی آج ملرز اور ٹریڈرز نے کھل کر خریداری کی ہے۔ .
Dec 27 2022 14:14:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 151 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ سی ایچ کے ایم 149 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ گاہکی بہت اچھی ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Dec 27 2022 11:22:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر اوپن ہوئ ہے اور 148/149 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ سرگودھا منڈی میں 6325 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آج ڈالر انٹر بینک ریٹ بڑھا ہے اور 227 روپیہ تک ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ تاہم کھل کر نہیں ملتا۔ اسی وجہ سے زیادہ تر لوگ لوکل میں ہی خریداری کر رہے ہیں۔ .
Dec 26 2022 17:04:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 147.50 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انویسٹرز خریداری کر رہے ہیں۔ بکنگ کنٹینر کی صورت میں 560 اور 600 ڈالر ہے۔ جبکہ جہاز میں بکنگ 530 اور 565/70 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ یہ دو ریٹ ہیں ایک سی ایچ کے ایم کوالٹی اور دوسرا نمبر ون کوالٹی۔ انٹر بنک میں ڈالر کے 226.40 جیسے حالات ہیں۔ لیکن ایمپورٹرز کو کھل کر ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اکتوبر اور نومبر دو ماہ میں 11000 کنٹینر لگے تھے پورٹ پر جس میں زیادہ تر کالا چنا تھا اس کے علاؤہ دیگر دالیں بھی تھیں۔ ماہرین کے مطابق دسمبر میں اتنی زیادہ آمد نہیں ہوئی ہے۔ ہم یکم دسمبر کو مکمل تفصیل اپڈیٹ کریں گے کہ دسمبر میں تمام دالوں کی کتنی آمد ہوئی ہے۔ ایک محتاط اندازہ ہے کہ دسمبر میں اکتوبر نومبر کی نسبت کم آمد دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوری اور فروری میں بتدریج آمد کم ہوگی کیونکہ جو مال ایمپورٹرز نے کنٹینر کی شکل میں بک کراے تھے ان میں زیادہ تر ایمپورٹرز نے نقصان ہی کیا ہے کیونکہ بکنگ ایک ایک ماہ ڈالر نہیں دیتے تھے اور پورٹ پر ایمپورٹرز کو ڈیمریج اور ڈیٹینشن کی مد میں کافی اخراجات لگ گئے ہیں۔ اس وجہ سے ایمپورٹرز آہستہ آہستہ بکنگ سے پیچھے ہٹتے جا رہے ہیں۔ اب صرف جہازوں کی شکل میں کام ہوے ہیں۔ ہم اسکی تفصیل بھی یکم دو دسمبر کو اپڈیٹ کریں گے کہ بھی کتنے جہاز ہیں جو آنے باقی ہیں۔ ایک جہاز تو 5 جنوری کو پورٹ پر لگ جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی دو تین ایمپورٹرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ نئی فصل عموماً 20 اپریل کے بعد آتی ہے اس لئے ہمیں رمضان المبارک تک آسٹریلیا کے کالا چنا پر گزارہ کرنا پڑے گا۔ بظاہر 20 اپریل سے پہلے پہلے اتنی زیادہ بکنگ نہیں ہے۔ اور جب جنوری کا مہینہ گزر جانے گا تب کنٹینر کی بکنگ والا کام مزید مشکل ہو جائے گا کیونکہ فروری اور مارچ کی شپمنٹ جو ایمپورٹر لے گا اس میں لیٹ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے کیونکہ ٹرانس شپمنٹ میں کوئی پتہ نہیں مال کب پورٹ پر آے اب جو بھی کام ہونگے وہ جہازوں کی صورت میں ہونگے۔ زیادہ تر ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ جنوری فروری اور مارچ میں اتنی زیادہ بکنگ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسٹاکسٹ لوکل مارکیٹ میں تھوڑی تھوڑی خریداری روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں کیونکہ ڈالر کا کوئی بھروسہ نہیں کب بڑھ جاے۔ جہاز میں سی ایچ کے ایم 530 ڈالر جو کراچی آکر تقریباً 130 جبکہ نمبر ون کوالٹی 565 ڈالر والا 140 تک پڑتا ہے۔ یہ پڑتا اس صورت میں ہے کہ جب مال پورٹ پر آے اور انٹر بنک میں ڈالر کا یہی ریٹ ہو جو اب ہے۔ ورنہ مال پورٹ پر لگتے وقت اگر ڈالر بڑھ جاتا ہے تو پڑتا بھی بڑھ جاے گا۔ اس لئے زیادہ تر اسٹاکسٹ ڈالر کے جھنجھٹ میں نہیں پڑتے وہ لوکل ہی خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری اور مارچ میں ماہرین تیزی گنتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ رجب اور شعبان کے مہینے میں اچھی لاگت ہوگی۔ پاک کموڈیٹیز کی تھل پنجاب کے مقامی ٹریڈرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس دفعہ تھل پنجاب میں اسٹاک نہ ہونے کے برابر ہے۔ تقریباً 90/95 فیصد کام کراچی سے ہی ہو رہا ہے۔ .
Dec 26 2022 11:29:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوا ہے اور 147/148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی بھی 50/75 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 6325 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کل کراچی پورٹ پر 25 کنٹینر اسٹریلیا کالا چنا کی آمدن تھی۔ .
Dec 24 2022 16:39:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 146/47 تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 145 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انویسٹرز ایکٹو تھے۔ آج کام کافی ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 5 جنوری کو ایک جہاز پورٹ پر لگے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس جہاز میں اگلے ہفتے تک جن کے پاس پیمنٹ کا بندوست نہیں ہے وہ مال بیچ جائیں گے جیسے ہی مارکیٹ مضبوط ہاتھوں میں چلی گئی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ اس کے برعکس بعض ٹریڈرز نے ابھی سے خریداری شروع کر دی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 20 جنوری کی پیمنٹ پر 151 کا خریدار بن جاتا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ دسمبر کا آخری ہفتہ خریداری والا ہفتہ ہو گا۔ یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott