Sugar | چینی
Dec 28 2024
Dec 29 2022 11:53:18 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 2000 بوری کی آمدن تھی۔ مارکیٹ 1000 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور ہائبرڈ اچھے مالوں کے 24300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بھی کولڈ سٹور مال 18500/19000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نئ مرچ فیصل آباد منڈی میں 21000/21500 جیسے حالات ہیں۔ .
Dec 28 2022 17:52:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 2021 کولڈ اسٹور والی آج 500/1000 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 18500/19000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ گاہکی بہتر ہے۔ طوطا پری نئ 23000 جبکہ جام پور کوالٹی 21000/21500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مرچ ثابت کا بیج جو انڈیا سے آتا ہے اس کا فیصل آباد منڈی میں 1500 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 14000 تک کام ہوے ہیں 10 دن کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ادھار والے مال بکنے کی دیر تھی مارکیٹ مثبت ہو گئی ہے۔ آج کنری منڈی میں بھی آمد کا زور ٹوٹا ہے۔ سندھ کی مارکیٹ پنجاب کی نسبت زیادہ بہتر ہے۔ جوں جوں مارکیٹ میں گاہکی آتی جاے گی مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 15 فروری سے 15 مارچ تک اچھی تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ماہر ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تیزی ہمیشہ تھوڑے مال پر آتی ہے زیادہ مال پر نہیں۔ جوں جوں مال کم ہوتے جائیں گے مارکیٹ بہتر ہوتی جاے گی۔ .
Dec 28 2022 14:30:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ہلدی ثابت چھانگا مانگا 9500/9600 جبکہ فیصل آباد 9800/9900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی کمزور ہے۔ .
Dec 28 2022 14:07:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں آج 2000 بوری کی آمد ہوئی ہے۔ گزشتہ روز کی نسبت 1000 بوری کم آمد ہوئی ہے۔ لونگی کوالٹی 22700/27000 تک کام ہوے ہیں۔ مال میں 2 سے 7 کلو تک نمی ہے۔ ہائبرڈ 19000/23000 تک بولی ہوئی ہے۔ مال میں نمی کافی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پرانی کولڈ اسٹور والی 18000 کا خریدار ہے۔ نئی 20500/21000 جیسے حالات ہیں۔ طوطا پری 23000 جبکہ جام پور نئی کولڈ اسٹور والی 20500/21000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ فل الحال رکی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔ کل منڈی میں کافی کام ہوے ہیں .
Dec 28 2022 13:13:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ٹکڑا فیصل آباد منڈی میں 11000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گولی دھنیا فیصل آباد منڈی میں 16000 سے 17000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ اچھے چھنائ والے مال 200/300 روپیہ مزید اوپر ِبک جاتے ہیں۔ .
Dec 28 2022 13:09:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ گرم ہی ہے اور 500 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 46500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کوئٹہ مارکیٹ میں بھی 500/700 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 43000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ڈالر بھی تیز ہے انٹر بینک میں 227.20 پیسے تک ہے امپورٹ میں جبکہ اوپن مارکیٹ میں 258/259 روپیہ جیسے حالات ہیں۔ زیرے کی بکنگ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 27 2022 21:50:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں آج ایک فرم نے تقریباً 6600 بوری کا کام کیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ سودے 18000 میں فروخت ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فیصل آباد کے ایک مشہور برانڈ جو پیسائ کرتے ہیں انہوں نے خریداری کی ہے۔ جن لوگوں نے دسمبر کی پیمنٹ پر ادھار میں سودے لئے ہوئے تھے ان کے پاس پیمنٹ کا بندوست نہیں تھا آج سب کے سودے بک گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جو مرچ ہائبرڈ 2020 و کولڈ اسٹور والی 14000/16000 تک فروخت ہو رہی تھی وہ شارٹ ہوتی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج پیسائ والوں کو جب 2020 والی نہیں ملی تو انہوں نے 2021 والی 18000 میں خریداری کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ ادھار والے تمام سودے نمٹ گئے ہیں۔ بلکہ یوں سمجھیں کہ جھاڑو پھر گیا ہے۔ وقتی طور پر 500 کم ہو کر سودے فروخت ہوے ہیں لیکن کٹنگ سب کی ہو گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق شعبان اور رمضان کے مہینے میں کسی وقت بھی مرچ کی سپلائی کی شارٹیج بن سکتی ہے۔ مرچ کی شارٹیج کیلئے ایک ماہ بہت ہوتا ہے۔ .
Dec 27 2022 18:45:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کولڈ اسٹور والی شام کے اوقات میں 500 روپیہ من مزید کمزور ہوئی ہے اور 18000/18500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بعض پارٹیوں کے ادھار والے مال کے ٹائم پورے ہو گئے ہیں پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے سودے نیلام ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جہاں ادھار والے سودے کٹ جائیں گے وہیں سے مارکیٹ سیدھی ہونی شروع ہو جاے گی۔ ہلکی کوالٹی آہستہ آہستہ شارٹ ہوتی جا رہی ہیں۔ .
Dec 27 2022 13:35:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید فیصل آباد منڈی میں 46000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کوئٹہ منڈی میں 42500 روپیہ من جیسے حالات ہیں کوئٹہ سے 1500/2000 خرچہ آتا ہے۔ باقی بیوپاری اپنا نفع رکھ کر سیل کرتے ہیں۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں بکنگ 3750 ڈالر ہو گئ تھی تاہم ابھی دوبارہ 3700 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ .
Dec 27 2022 13:26:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 10800 سے 11200 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا فیصل آباد منڈی میں مال ہلکے ہیں 16000 سے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا اچھے چھنے ہوئے مال 17200 روپیہ من تک کام ہو رہے ہیں پشاور اور راول پنڈی منڈی میں۔ مجموعی طور پر دھنیے کی مارکیٹ کمزور ہو سکتی ہے کیونکہ بکنگ کافی کمزور ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott