Turmeric Important Report | ہلدی ثابت
Dec 24 2024
Dec 07 2022 12:12:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 1 روپیہ کلو تیز اوپن ہوا ہے اور 145 تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 143 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے ایک جہاز جنوری میں لوڈ ہونا ہے 24 ہزار ٹن کا اسکی ایل سی ابھی تک بنک نہیں کھول رہے ہیں۔ اور پارٹی کا 12 ہزار ٹن کا جہاز ہے اسکی بھی ابھی تک بنک نے ایل سی نہیں کھولی۔ جس کی وجہ سے انویسٹرز ایکٹو ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بنک ایل سی والے مال کے ڈاکیومنٹ تو مارجن پر دے دیتے ہیں لیکن جن ایمپورٹرز نے سی سے ڈی یعنی کیش اگینسٹ ڈاکیومنٹ یا پھر ڈی پی یعنی ڈاکیومنٹ اگینسٹ پیمنٹ پر بنک میں کنٹریکٹ رجسٹرڈ کراے ہوے ہیں ان کو مارجن پہ بھی بنک ڈاکیومنٹ نہیں دے رہے ہیں۔ اس لئے کراچی کے ایمپورٹرز بھی لوکل مارکیٹ سے ہی خریداری کر رہے ہیں۔ ایک 19 ہزار ٹن کا جہاز بھی دسمبر کے آخر تک پورٹ پر آے گا۔ اس کے علاؤہ اگر بقایا مال کی ایل سی نہ کھلی جو جنوری میں لوڈ ہو گا تو سپلائی لائن میں مسئلہ پیدا ہو جاے گا۔ کیونکہ پاکستان کو ہر ماہ تقریباً 5 سے 5.50 لاکھ بوری چاہیے۔ اتنی لاگت آرام سے ہو جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ایل سی نہ کھلی تو آگے چل کر سپلائی میں گیپ آ جائے گا اس لئے اسٹاکسٹ خریداری کر رہے ہیں۔ .
Dec 06 2022 15:41:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 50 پیسے نرم ہوا ہے اور 144 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 142 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز انویسٹرز اور ملرز نے بھرپور خریداری کی ہے تاہم آج کام کاج کم تھا۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی خاموش ہوئی ہے۔ .
Dec 06 2022 12:44:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی ایڈوانس پیمنٹ پر 144/144.50 جیسے حالات ہیں۔ سی ایچ کے ایم (ملنگ کوالٹی) 142/142.50 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ تنزانیہ 142 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ نمبر ون کوالٹی 585 جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 555 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ دسمبر جنوری شپمنٹ کے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے 224.30 جیسے حالات ہیں۔ .
Dec 05 2022 21:45:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا بھی رات کے اوقات میں 1.5 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 144 تک کام ہوے ہیں۔ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 146 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Dec 05 2022 19:30:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 1.50 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 142.5 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ ریٹ چنے کے انتہائی چھوٹے ریٹ ہیں۔ جس کے بعد مارکیٹ میں انویسٹرز متحرک ہو گئے اور کالا چنا کی خریداری شروع کر دی۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ فل الحال اچھی لگ رہی ہے۔ .
Dec 05 2022 16:36:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ بہتر ہوا ہے اور 141 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم (ملنگ کوالٹی) کے 136 جبکہ تنزانیہ کالا چنا 141.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پہنچنے کی پیمنٹ پر دو روپیہ کلو اوپر ریٹ سمجھنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال ملا جلا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ہے کیونکہ اکتوبر نومبر دو ماہ میں تقریباً 16 لاکھ بوری پورٹ پر آئ ہے کالا چنا کی۔ جبکہ دسمبر میں آج تک تقریباً 275 کنٹینر آ چکے ہیں۔ پھر دسمبر کے آخری ایام میں ایک اور جہاز بھی پورٹ پر لگے گا۔ اس صورتحال کے پیش نظر ماہرین کا خیال ہے کہ دسمبر کا مہینہ اسی طرح مارکیٹ گھسائی ہوتی رہے گی۔ تاہم ڈالر کی پوزیشن مستحکم نہیں ہے انٹر بنک میں ڈالر کے کافی مسائل ہیں۔ جسکی وجہ سے ماہرین کا خیال ہے کہ ان ریٹوں پر تھوڑی تھوڑی خریداری جاری رکھنی چاہیے۔ لانگ ٹرم میں بہتری ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری میں بھی ایک جہاز لوڈ ہو گا آسٹریلیا سے پاکستان کیلئے لیکن اسکی بنک میں ابھی تک ایل سی نہیں کھل رہی ہے۔ فل الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ سیل سی اوپن ہو گی یا نہیں اس بابت ہمارے پاس جونہی کوئی خبر آے گی ہم اپڈیٹ کر دیں گے۔ .
Dec 05 2022 11:21:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/1.5 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور نمبر 1 کوالٹی مالوں کے 139.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی کے 137 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال ملا جلا رجحان ہے۔ سرگودھا منڈی میں 5950 ملتان 5850 فیصل آباد 5850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کل کراچی پورٹ پر 10 کنٹینر تنزانیہ کالا چنا 2 کنٹینر برما کالا چنا، 21 کنٹینر اسٹریلیا کالا چنا اور 77 کنٹینر رشیا سے کالا چنا کی آمدن تھی۔ ڈالر انٹر بینک میں 224.9 روپیہ تک ہے لیکن کھل کر ملتا نہیِں ہے۔ .
Dec 03 2022 16:54:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 141 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم 139/139.50 جیسے حالات ہیں جبکہ تنزانیہ کالا چنا 139 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر روپیہ دو روپیہ کلو اوپر ریٹ میں کام ہو رہے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔نوٹ۔ ہر پوسٹ کے لنک واٹس ایپ پر بھی سینڈ کئے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو واٹس ایپ پر لنک موصول نہیں ہو رہے ہیں تو ہماری ٹیکنیکل ٹیم سے رجوع کریں+923015247927 .
Dec 03 2022 11:36:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 140//141 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ سرگودھا منڈی میں 6000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر 20 کنٹینر کالا چنا اسٹریلیا اور 10 کنٹینر کالا چنا تنزانیہ کی آمدن تھی۔ نوٹ۔ ہر پوسٹ کے لنک واٹس ایپ پر بھی سینڈ کئے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو واٹس ایپ پر لنک موصول نہیں ہو رہے ہیں تو ہماری ٹیکنیکل ٹیم سے رجوع کریں+923015247927 .
Dec 02 2022 16:22:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 140/41 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تقریبا اکتوبر اور نومبر دو ماہ میں تقریباً 16 لاکھ 22 ہزار بوری کالا چنا کراچی پورٹ پر آیا ہے۔ آمد زیادہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ابھی دسمبر کے آخر میں ایک اور جہاز بھی آے گا تقریباً 19 ہزار ٹن کا یہ جہاز ہے۔ اس کے علاؤہ ایک 12000 ٹن کا جہاز فالکن بریج کمپنی کا بھی لوڈ ہونا ہے اور ایک جہاز جنوری میں جے کے کمپنی کا بھی لوڈ ہونا ہے۔ ان جہازوں کے بعد مزید ابھی کوئی بکنگ نہیں ہوئی ہے۔ بکنگ نمبر ون کوالٹی 600 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 146 تک پڑتا ہے۔ جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی کی بکنگ 550 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 136 تک پڑتا ہے۔ تاہم فل الحال ایمپورٹرز نئی بکنگ نہیں لے رہے ہیں کیونکہ لوکل مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔ تاہم دوسری جانب بنک سے ڈالر ملنے کا عمل انتہائی سست ہے۔ ایمپورٹرز کو پورٹ پر ڈیمریج اور ڈیٹینشن کی شکل میں جرمانہ لگ رہا ہے۔ ڈالر بھی کھل کر نہیں مل رہے ہیں جسکی وجہ سے ماہرین یہی مشورہ دیتے ہیں کہ لوکل مارکیٹ میں خریداری کرنی چاہیے۔ نوٹ۔ ہر پوسٹ کے لنک واٹس ایپ پر بھی سینڈ کئے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو واٹس ایپ پر لنک موصول نہیں ہو رہے ہیں تو ہماری ٹیکنیکل ٹیم سے رجوع کریں+923015247927 .
Dec 24 2024
Dec 24 2024
Dec 24 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott