Sesame | تل
Dec 23 2024
Dec 14 2022 12:01:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ دن کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہے اور کیش پیمنٹ پر 157 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ ایڈوانس پیمنٹ پر 155 جیسے حالات ہیں۔ تنزانیہ مالوں کے بھی کیش پیمنٹ پر 157 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم ایڈوانس 153.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی 6500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Dec 14 2022 11:23:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1.5 روپیہ کلو مزہد تیز ہوئ ہے اور 153.5 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔فل حال گاہک ہے بیچ کم ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 6450 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Dec 13 2022 20:48:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا ایڈوانس پیمنٹ 152 جبکہ اگلے پیر منگل کی پیمنٹ پر 154 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Dec 13 2022 16:32:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں مزید تیز ہوا ہے اور 151/52 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پیر منگل کی پیمنٹ پر 153 سے 153.40 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چونکہ انٹر بنک میں ڈالر کا ملنا محال ہوا ہوا ہے اس لئے انویسٹرز بھرپور خریداری کر رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کالا چنا جلد ایڈوانس پیمنٹ ہی 155 کو ٹچ کرنے کے امکانات ہیں کیونکہ بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو جہاز دسمبر کے آخر یا جنوری کے شروع میں 18/19 ہزار ٹن والا کراچی پورٹ پر لگے گا گزشتہ روز تو کسی ایمپورٹر نے 152 میں فروخت کیا تھا لیکن آج اس کی کوئی بیچ نہیں آ رہی ہے کیونکہ ایمپورٹرز کا کہنا ہے کوئی خبر نہیں جب جہاز لگے اس وقت ڈالر کی کیا پوزیشن بن جائے۔ اس لئے آج حاضر میں گرما گرمی والا ماحول بن گیا ہے۔ فل الحال بھرپور تیزی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ .
Dec 13 2022 14:38:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی دوپہر کے اوقات میں 1.75 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 149.75 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Dec 13 2022 12:04:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ گاہک ہے سیلنگ انتہای کم ہے۔ کالا چنا تنزانیہ بھی 147/148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کالا چنا تنزانیہ پورٹ پر 10 کنٹینر کی آمدن تھی۔ بینک سے ڈالر نہیں مل رہے ہیں لوکل مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے۔ .
Dec 12 2022 20:06:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا جو جہاز دسمبر کے آخر میں یا جنوری کے شروع میں کراچی پورٹ پر لگے گا 18/19 ہزار ٹن والا اس جہاز میں 152 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پیمنٹ جب جہاز کے مال کی ڈیلیوری ہوگی اس سے ایک دو دن پہلے کی جاے۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے۔ .
Dec 12 2022 17:15:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 148 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج پورٹ پر آمد بھی ہوئی ہے اس کے باوجود انویسٹرز دھڑا دھڑ خریداری کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس وقت ایک جہاز 19 ٹن کا راستے میں ہے جبکہ ایک جہاز جو گزشتہ روز ہم لکھا تھا کہ آسٹریلیا پورٹ پر لوڈنگ کیلئے چلا گیا ہے وہ جہاز فالکن بریج کمپنی کا ہے اور اس میں ماہرین کا خیال ہے کہ 12 ٹن کالا چنا لوڈ ہو گا۔ پھر اس کے بعد ایک جہاز جے کے کمپنی کا 25 ہزار ٹن کا جنوری کی لوڈنگ بھی بک ہوا ہوا ہے لیکن اسکی بنک سے ابھی تک ایل سی اوپن نہیں ہو رہی ہے۔ دوسری جانب جو مال پورٹ پر لگے ہوئے ہیں ان کے بھی ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اگر جنوری والے جہاز کی ایل سی کھل بھی جاے تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پاکستان کو رمضان المبارک تک 2 لاکھ 10 ہزار ٹن مزید کالا چنا درکار ہو گا۔ یعنی 21 لاکھ بوری مزید بک ہو تب جا کر اپریل تک کی ڈیمانڈ پوری ہو گی۔ 2 لاکھ 10 ہزار ٹن کا مطلب ہے کہ 52 ہزار ٹن کے 4 جہاز بک ہوں یا پھر 25 ہزار ٹن کے آٹھ جہاز مزید بک ہوں تب جا کر رمضان المبارک کی کھپت کیلئے مال پورا ہو گا۔ اب جس طرح بنک ڈالر دے رہے اور ایل سی بھی اوپن نہیں ہو رہی ہے اس صورتحال کے پیشِ نظر لگتا نہیں ہے کہ جتنی پاکستان کی ڈیمانڈ ہے اتنی بکنگ ہو یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھر کے ایمپورٹرز زیادہ تر لوکل مارکیٹ سے ہی خریداری کر رہے ہیں۔ ایمپورٹرز کے علاؤہ ٹریڈرز ملرز وغیرہ سب خریداری کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ ابھی پورٹ پر جتنا مال آرہا ہے تقریباً ایک ماہ بعد ہی کلئیر ہو رہا ہے۔ کلیرنس میں تاخیر صرف اور صرف بنکوں سے ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے ہورہی ہے۔ .
Dec 12 2022 11:16:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 147 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سی ایچ کے ایم 144 جبکہ تنزانیہ 145 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا 6300 جبکہ ملتان 6200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کالا چنا کراچی پورٹ پر 304 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Dec 10 2022 22:46:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کا ایک اور جہاز آسٹریلیا پورٹ پر لوڈنگ کیلئے چلا گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ جہاز فالکن بریج کا ہے یا ای ٹی جی کمپنی کا اور نہ ہی یہ پتا چل سکا ہے کہ اس میں کتنا مال ہو گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک جہاز تو راستے میں ہے تقریباً 19 ہزار ٹن کا۔ اب یہ دوسرا جہاز ہے جو آسٹریلیا پورٹ پر لوڈ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ اسکی متعلق مزید تفصیلات پیر کو ملیں گی۔ جیسے ہی ہمیں معلوم ملے گی ہم اپڈیٹ کر دیں گے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott