Sugar | چینی
Dec 20 2024
Dec 31 2022 11:41:33 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 151 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر کوالٹی مالوں کے۔ سی ایچ کے ایم 149 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ انویسٹرز لانگ ٹرم کے لیے خریداری کر رہے ہیں۔ .
Dec 30 2022 15:59:40 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی دو روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 151 تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم 149 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ جنوری میں دو جہاز ہیں ایک 4 جنوری کو 18 ہزار ٹن دوسرا 15/20 جنوری کو 12 ہزار ٹن لگے گا۔ 15/20 جنوری والا جہاز بھی انویسٹرز خرید رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت ڈالر کی صورتحال غیر مستحکم ہے کیونکہ آئ ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ کرنسی کو فری فلوٹنگ پہ چھوڑ دیا جائے۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ گورنمنٹ کو ڈالر کو ابھی کھلا چھوڑنا پڑے گا۔ کیونکہ اس وقت ملک میں ڈالر کے تین ریٹ چل رہے ہیں پہلا انٹر بنک میں جو 227 کے لیول پر ہے۔ دوسرا اوپن مارکیٹ میں کرنسی ایکسچینج میں 232/35 ہے۔ ان دونوں ریٹ میں ڈالر کی دستیابی نہ ہونے کے برابر ہے۔ تیسرا ریٹ ہے حوالے کا جس میں ڈالر 255 میں ملتا ہے۔ آئ ایم ایف کا کہنا ہے کہ ڈالر کا تمام سطح پر ایک ریٹ ہونا چاہیے۔ اس لئے ڈالر کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انویسٹرز حضرات لوکل میں ہی خریداری کر رہے ہیں۔ .
Dec 30 2022 15:39:29 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ پورٹ 230/232 روپیہ کلو کا گاہک ہے جبکہ بیچ کم ہے۔ گودام کے سودے بھی اچھے مال 240/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رشین چیکو میں کافی کوالٹیاں ہیں۔ کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہیں۔ جس میں 2 پرسنٹ سے لے کر 8 پرسنٹ تک دال ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہے۔ فل حال سیلنگ کم ہے۔ اسٹریلیا 7/8 260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 پرانے مال 280 جبکہ نئے اچھے مال 290/295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بیچ کم ہے۔ ترکی 8 ایم ایم بھی 285/290 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 375/385 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Dec 29 2022 18:45:00 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں فالکن بریج والے جہاز میں جو 15/20 جنوری کو پورٹ پر لگے گا اس میں ایک انویسٹر نے 590 ڈالر میں مال خریدا ہے ری سیل میں۔ جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 145.5 تک پڑتا ہے۔ وہ بھی آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے آج 227 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ مال آے گا اور بنک سے جب ڈاکیومنٹ ریٹائر ہوں گے صحیح پڑتا اس وقت ہی پتا چلے گا اس کے ساتھ ہی لوکل مارکیٹ جو شام کے اوقات میں ڈھیلی تھی رات کو تیز ہو گئ ہے اور نمبر ون کوالٹی 149 تک کام ہوے ہیں۔ 149 میں بھی اب کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے 150 ہی سمجھنا چاہیے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Dec 29 2022 16:57:07 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 147 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 145/46 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ گزشتہ روز پورٹ پر مال لگنے کی وجہ سے پیمنٹ کا دباؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ 4 جنوری کو پورٹ پر جہاز بھی لگنا ہے۔ ریٹیل میں گاہکی کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہاں تھوڑی تھوڑی خریداری جاری رکھنی چاہیے کیونکہ جہاز جیسے ہی پورٹ سے کلئیر ہونا شروع ہو گا مارکیٹ بہتر ہونی شروع ہو جاے گی۔ پھر پہلی تاریخوں میں ریٹیل میں گاہکی بھی نکلنے کی امید ہے۔ .
Dec 29 2022 16:40:30 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا مارکیٹ 5 روپیہ کلو تیز ہے اور پورٹ 230 روپیہ کلو کا گاہک ہے جبکہ بیچ کم ہے۔ گودام کے سودے بھی اچھے مال 240/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ اسٹریلیا 7/8 255/260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 5 روپیہ کلو تیز ہے اور اچھے مال 290/295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بیچ کم ہے۔ ترکی 8 ایم ایم بھی 285/290 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 375/385 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔۔ .
Dec 29 2022 13:21:13 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو کراچی مارکیٹ پورٹ 220/226 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گودام 230/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ اچھے سارٹیکس مال 240/244 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 240/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔اسٹریلیا 7/8 255/258 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے اور فل حال نیچے گاہکی بھی کمزور ہے۔ کینیڈا 8 ایم ایم پرانے ہلکے مال 275 جبکہ نئے اچھے مال 285/90 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال ختم ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 287/292 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم کینیڈا 9 ایم ایم 320/325 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 375/385 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Dec 29 2022 11:30:12 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 149 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سی ایچ کے ایم 147 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کالا چنا سرگودھا منڈی میں 6350 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Dec 28 2022 17:06:18 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 148 جبکہ نمبر ون کوالٹی 150 پہ رکا ہوا تھا ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ پہنچنے والا روپیہ ڈیڑھ روپیہ کلو اوپر سمجھنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اب ایمپورٹرز نے فروری کے جہاز میں مال لینا شروع کر دیا ہے۔ یہ جہاز فروری شپمنٹ کر کے فروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ جہاز 15/20 فروری کو شپ ہو گا آسٹریلیا سے اس میں 530 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس جہاز میں ابھی 2000/2500 ٹن مال مزید مل رہا ہے امید ہے یہ بھی دو چار دن تک فروخت ہو جاے گا۔ یہ مال سائٹ ایل سی پہ بک ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ہماری ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت ایک جہاز 4/5 جنوری کو لگے گا اس کو ملا کر جو جنوری اور فروری میں مزید جہاز لوڈ ہونے ہیں۔ ان میں تقریباً 85000 ٹن ٹن مال بنتا ہے 4/5 جنوری والے شامل کر کے۔ اس کے علاؤہ کنٹینر میں بھی مال پورٹ پر لگیں گے تاہم اب کنٹینر میں اتنی زیادہ بکنگ نہیں ہے جتنی پہلے تھی۔ اکتوبر نومبر میں بہت مال آئے ہیں۔ بعض ماہرین کہتے ہیں کہ اگر جنوری فروری میں 1000 کنٹینر بھی آ جائیں تب بھی تقریباً 110000 ٹن مال بنتا ہے یعنی 11 لاکھ بوری۔ جنوری فروری میں جو ماہرین 1000 کنٹینر گنتے ہیں یہ ایک فرضی مقدار ہے کیونکہ کنٹینر کی شکل میں جو کام ہوتے ہیں پورٹ پر لگنے کے بعد ہی پتا چلتا ہے کہ کتنا مال آیا ہے راستے واے مال گنتی نہیں ہو سکتے البتہ جہاز گنتی ہو جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پائپ لائن میں ابھی 1100000 لاکھ بوری ہے۔ جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ کہ ہماری لاگت 20 اپریل سے پہلے پہلے 210000 سے 250000 ٹن رہنے کی توقع ہے۔ یعنی 21 سے 25 لاکھ بوری 20 اپریل تک چاہیے سب مزید کتنی بکنگ ہوتی ہے یہ آگے چل کر ساتھ ساتھ ہی پتا چلے گا کیونکہ پاکستان کے ایمپورٹرز کا کوئی پتہ نہیں کتنی بکنگ کرا لیں۔ تاہم کافی سارے ایمپورٹرز نے اکتوبر نومبر میں جو مال آئے ہیں کنٹینر کی صورت میں ان میں بہت مار کھائی ہے۔ اس کے علاؤہ کئ ایمپورٹرز نے پورٹ پر مال چھوڑ دئیے اس لئے جو ایمپورٹرز پورٹ پر مال چھوڑ گئے تھے وہ فل الحال مارکیٹ سے آؤٹ ہو گئے ہیں دوسری اہم بات یہ ہے جب جنوری گزر جانے گا تب کنٹینر والا کام مشکل ہو جائے گا کیونکہ فروری اور مارچ کی شپمنٹس کا نقصان یہ ہے وہ ٹرانسشپمنٹ میں لیٹ بھی ہو سکتی ہیں۔ جہاز 22 دن پہنچتا ہے جبکہ کنٹینر والا مال تین ماہ بھی لگ جاتے ہیں اس لیے جنوری گزرنے کے بعد ایمپورٹرز فروری مارچ شپمنٹس سے ڈریں گے کیونکہ 20 اپریل کے بعد پاکستان کی اپنی فصل بھی شروع ہو جاتی ہے۔ بحر کیف مختصر یہ ہے کہ فل الحال سپلائی ڈیمانڈ کے مقابلے میں کم نظر آرہی ہے۔ اور پھر سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ آج انٹر بنک میں ڈالر 227.20 پیسے تھا۔ مال آنے پر ڈالر کا کیا ریٹ بن جاتا ہے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ البتہ آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے 530 ڈالر والا سی ایچ کے ایم تقریباً 131 تک پڑتا ہے۔ .
Dec 28 2022 16:56:13 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو کراچی مارکیٹ پورٹ 220/226 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گودام 230/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ اچھے سارٹیکس مال 240/242 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 240/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔اسٹریلیا 7/8 250/255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔کینیڈا 8 ایم ایم پرانے ہلکے مال 275 جبکہ نئے اچھے مال 285 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال ختم ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 287/292 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم کینیڈا 9 ایم ایم 320/325 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 385/390 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott