Millet | باجرہ
Jan 06 2025
Dec 15 2022 17:45:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 7450 جبکہ پرانی 7650 روپیہ من جیسے حالات ہیں خریدار بن جاتا ہے سیلنگ کم ہے۔ تھل لائن سے بیچ کھل کر نہیں مل رہی ہے۔ تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ .
Dec 15 2022 17:38:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد مسور کرمسن کراچی شام کے اوقات میں 3 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 188 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دال کوالٹی مسور 186 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کے ایمپورٹرز تو کم ریٹ میں نہیں بیچتے تاہم فیصل آباد کے ٹریڈرز جنہوں نے نیچے ریٹ میں مال خریدا ہوا ہے وہ پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں اور مال بیچ رہے ہیں۔ نپر مسور بھی 1 روپیہ کلو مندہ ہوئی ہے اور 190 جیسے حالات ہیں۔ .
Dec 15 2022 17:17:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 50 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 9950 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی سست ہے .
Dec 15 2022 17:07:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید مندہ ہوئی ہے اور 143 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ملرز نے دال گھٹا گھٹا کر فروخت کی ہے۔ دوسری جانب ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی سست تھی کیونکہ ٹریڈرز اپنا مال فروخت کر رہے ہیں ملرز بھی اپنا منافع کھرا کر رہے ہیں اس لیے آج گاہکی کم تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق رشیہ سے گزشتہ روز 40/50 کنٹینر کا کام 490 ڈالر میں ہوا تھا۔ آج رشیہ سے 500 ڈالر کا خریدار تھا جبکہ بیچ 510/15 ڈالر تک بنتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چائنہ رشیہ کی تجارت اوپن ہونے کی وجہ سے رشین مارکیٹ تھوڑی گرم ہوئی ہے۔ کینیڈا سے جو 36000 ٹن کا جہاز بک ہوا ہے اس میں ری سیل میں 525 ڈالر میں مل جاتی ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 129/130 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں اگر ڈالر 225 کا ہی رہے تب۔ اگر مال پورٹ پر لگنے سے پہلے ڈالر کا ریٹ بڑھ جاے تو پڑتا بڑھ جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ڈالر کا ریٹ تب طے ہوتا ہے جب مال پورٹ پر آ جائے اور بنک میں ڈاکیومنٹ آجائیں۔ پھر ایمپورٹرز بنک میں پیمنٹ جمع کراتا ہے پھر بنک والے ڈالر کا ریٹ دیتے ہیں کہ اس ریٹ میں ڈالر ملے گا تب جا کر ایمپورٹرز کو پتا چلتا ہے کہ پڑتا کس ریٹ کا ہے۔ ابھی صرف مال بک ہوا ہے جب پورٹ پر آے گا ایمپورٹرز کو ڈالر ملیں گے تب ہی قیمت کا اندازہ ہو گا کہ کس ریٹ کا پڑا ہے۔ ابھی ہم فرضی قیمت بنا رہےہیں کہ اگر ڈالر 225 کا ہی رہتا ہے انٹر بنک میں تو 525 ڈالر والے کا پڑتا 129/130 روپیہ کلو تک ہے۔۔ پہلے تو عموماً جب بنک میں ڈاکیومنٹ آتے تھے ایمپورٹرز فورآ بنک میں پیمنٹ جمع کراتے تھے اور بنک والے انٹر بنک کا ریٹ دیتے جب ریٹ کٹ جاتا تو ایمپورٹرز ڈاکیومنٹ اٹھا کر کلیئرنگ ایجنٹس کو دیتے اور ایجنٹ مال باہر نکال دیتے تھے۔ یہ ہماری زندگی میں پہلی دفعہ ہی دیکھنے میں آیا ہے کہ بنک ایک ایک ماہ ڈالر نہیں دیتے۔ .
Dec 15 2022 13:57:17 2 years ago
0 Comments
پاک کمویٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت دن کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 144 روپیہ کلو کی بیچ ہے۔ مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 15 2022 11:58:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 188 روپیہ کلو جبکہ نپر مسور کے 191 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ کراچی پورٹ پر 86 کنٹینر مسور کرمسن کی آمدن تھی ۔ .
Dec 15 2022 11:53:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 7600/7650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ کم ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ کراچی پورٹ پر 25 کنٹینر برازیل مونگ کی آمدن تھی۔ .
Dec 15 2022 11:48:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 145 روپیہ کلو جیسے حالات ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Dec 15 2022 11:40:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو 10400 روپیہ من جبکہ چمن ماش 10350 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی پورٹ پر 26 کنٹینر ماش ثابت ایس کیو جبکہ 3 کنٹینر ماش ایف اے کیو کی آمدن تھی۔ .
Dec 14 2022 19:58:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی رات کے اوقات میں 144 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں صبح کی پیمنٹ پر۔ خریدار بن جاتا ہے۔ پیر کی پیمنٹ پر 145 کا گاہک ہے بیچ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دال ییلو پیس 158 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں کراچی میں۔ فل الحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott