Yellow Peas | ییلو پیس
Dec 18 2024
Dec 13 2022 20:48:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا ایڈوانس پیمنٹ 152 جبکہ اگلے پیر منگل کی پیمنٹ پر 154 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Dec 13 2022 17:57:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو پورٹ 218/222 گودام کے مال 226/234 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ شام کے اوقات میں مارکیٹ میں نیچے گاہکی خاموش تھی۔کینیڈا 8/9 275/280 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 میں پرافٹ ٹیکنگ بھی نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں لوگ بڑھا کر ریٹ مانگتے تھے دن میں لیکن گاہکی بھی کھل کر نہیں آئ۔ مارکیٹ تھوڑی بہت نرم ہوئ ہے۔ لیکن بینکوں سے ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ مضبوط گھروں کی بیچ نہیں ہے ۔ارجنٹینا 8 ایم ایم 275/280 اور ترکی 8 ایم ایم 285/290 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ شام میں تھوڑی بہت نرم ہوئ ہے۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اور کینیڈا 9 ایم ایم 315/320 روپیہ کلو۔ امیریکن 9 ایم ایم 380/385 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Dec 13 2022 16:32:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں مزید تیز ہوا ہے اور 151/52 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پیر منگل کی پیمنٹ پر 153 سے 153.40 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چونکہ انٹر بنک میں ڈالر کا ملنا محال ہوا ہوا ہے اس لئے انویسٹرز بھرپور خریداری کر رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کالا چنا جلد ایڈوانس پیمنٹ ہی 155 کو ٹچ کرنے کے امکانات ہیں کیونکہ بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو جہاز دسمبر کے آخر یا جنوری کے شروع میں 18/19 ہزار ٹن والا کراچی پورٹ پر لگے گا گزشتہ روز تو کسی ایمپورٹر نے 152 میں فروخت کیا تھا لیکن آج اس کی کوئی بیچ نہیں آ رہی ہے کیونکہ ایمپورٹرز کا کہنا ہے کوئی خبر نہیں جب جہاز لگے اس وقت ڈالر کی کیا پوزیشن بن جائے۔ اس لئے آج حاضر میں گرما گرمی والا ماحول بن گیا ہے۔ فل الحال بھرپور تیزی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ .
Dec 13 2022 14:38:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی دوپہر کے اوقات میں 1.75 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 149.75 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Dec 13 2022 12:18:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو پورٹ 220/222 گودام کے مال 228/234 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بینکوں سے ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں سیلنگ انتہائ کم ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ کینیڈا 8/9 285/290 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ارجنٹینا 8 ایم ایم 280/282 اور ترکی 8 ایم ایم 290/295 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں سیلنگ انتہائ کم ہے ۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اور کینیڈا 9 ایم ایم 320 روپیہ کلو۔ امیریکن 9 ایم ایم 380/385 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیرکن 9 ایم ایم مال شارٹ ہیں جس کے پاس ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل انڈیا کی لوکل مارکیٹ 300 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے۔ .
Dec 13 2022 12:04:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ گاہک ہے سیلنگ انتہای کم ہے۔ کالا چنا تنزانیہ بھی 147/148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کالا چنا تنزانیہ پورٹ پر 10 کنٹینر کی آمدن تھی۔ بینک سے ڈالر نہیں مل رہے ہیں لوکل مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے۔ .
Dec 12 2022 20:15:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا شام کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہو گئ ہے اور 10 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے۔ رشین چیکو پورٹ 220 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ پورٹ کا گاہک بھی بہت کم ہے۔ ڈلوریوں میں مسائل ہیں۔ گودام کے مال 226 سے232 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کلر سارٹیکس مال فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر 238 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بینکوں سے ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ تگڑے گھروں کی سیلنگ ہی نہیں ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Dec 12 2022 20:06:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا جو جہاز دسمبر کے آخر میں یا جنوری کے شروع میں کراچی پورٹ پر لگے گا 18/19 ہزار ٹن والا اس جہاز میں 152 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پیمنٹ جب جہاز کے مال کی ڈیلیوری ہوگی اس سے ایک دو دن پہلے کی جاے۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے۔ .
Dec 12 2022 17:15:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 148 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج پورٹ پر آمد بھی ہوئی ہے اس کے باوجود انویسٹرز دھڑا دھڑ خریداری کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس وقت ایک جہاز 19 ٹن کا راستے میں ہے جبکہ ایک جہاز جو گزشتہ روز ہم لکھا تھا کہ آسٹریلیا پورٹ پر لوڈنگ کیلئے چلا گیا ہے وہ جہاز فالکن بریج کمپنی کا ہے اور اس میں ماہرین کا خیال ہے کہ 12 ٹن کالا چنا لوڈ ہو گا۔ پھر اس کے بعد ایک جہاز جے کے کمپنی کا 25 ہزار ٹن کا جنوری کی لوڈنگ بھی بک ہوا ہوا ہے لیکن اسکی بنک سے ابھی تک ایل سی اوپن نہیں ہو رہی ہے۔ دوسری جانب جو مال پورٹ پر لگے ہوئے ہیں ان کے بھی ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اگر جنوری والے جہاز کی ایل سی کھل بھی جاے تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پاکستان کو رمضان المبارک تک 2 لاکھ 10 ہزار ٹن مزید کالا چنا درکار ہو گا۔ یعنی 21 لاکھ بوری مزید بک ہو تب جا کر اپریل تک کی ڈیمانڈ پوری ہو گی۔ 2 لاکھ 10 ہزار ٹن کا مطلب ہے کہ 52 ہزار ٹن کے 4 جہاز بک ہوں یا پھر 25 ہزار ٹن کے آٹھ جہاز مزید بک ہوں تب جا کر رمضان المبارک کی کھپت کیلئے مال پورا ہو گا۔ اب جس طرح بنک ڈالر دے رہے اور ایل سی بھی اوپن نہیں ہو رہی ہے اس صورتحال کے پیشِ نظر لگتا نہیں ہے کہ جتنی پاکستان کی ڈیمانڈ ہے اتنی بکنگ ہو یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھر کے ایمپورٹرز زیادہ تر لوکل مارکیٹ سے ہی خریداری کر رہے ہیں۔ ایمپورٹرز کے علاؤہ ٹریڈرز ملرز وغیرہ سب خریداری کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ ابھی پورٹ پر جتنا مال آرہا ہے تقریباً ایک ماہ بعد ہی کلئیر ہو رہا ہے۔ کلیرنس میں تاخیر صرف اور صرف بنکوں سے ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے ہورہی ہے۔ .
Dec 12 2022 17:06:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو پورٹ 210/213 گودام کے مال 3/4 روپیہ کلو نرم ہوئے ہیں اور 218/225 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 225/228 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں اسٹریلیا 6/7/8 238/242 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 268/270 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا کابلی چنا 10 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 264/265 اور ترکی 8 ایم ایم 275/280 جیسے حالات ہیں۔ ترکی چنا 2 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر ۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اور کینیڈا 9 ایم ایم 300/310 روپیہ کلو۔ امیریکن 9 ایم ایم 380/385 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیرکن 9 ایم ایم مال شارٹ ہیں جس کے پاس ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ .
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott