Sugar | چینی
Jan 04 2025
Dec 13 2022 12:09:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ دن کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہے اور 138 روپیہ کلو کا گاہک ہے۔ بیچ انتہائ کم ہے۔ .
Dec 13 2022 11:27:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 137 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Dec 12 2022 17:24:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی آج شام کے اوقات میں زبردست قسم کی تیزی کا ماحول بن گیا ہے 5 روپیہ کلو کی تیزی تقریباً 2 گھنٹے میں ہوئی ہے اور 136 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں دال کی بمپر ڈیمانڈ ہے۔ اس وقت دال کا 148 کا بھی خریدار بن جاتا ہے لیکن بیچ کم آ رہی ہے۔ دوسری جانب ایمپورٹرز کھل کر بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ییلو پیس ثابت کا ایک جہاز 12000 ٹن کا 14 جنوری تک پورٹ پر آے گا۔ جبکہ ایک اور جہاز جو جنوری کو شپمنٹ ہوگی پہلے 22 ہزار ٹن بک ہوا تھا اب ایمپورٹرز نے اس جہاز میں مزید خریداری کی ہے اور وہ جہاز اب 36 ہزار ٹن کا ہو گیا ہے اس جہاز کی بکنگ 477 ڈالر میں ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 12 ہزار ٹن والا جہاز جب تک پورٹ پر آے گا اس وقت تک پائپ لائن پھر خالی ہو جائے گی۔ جبکہ 36 ہزار ٹن والا جہاز جنوری میں لوڈ ہو گا اسے پاکستان آنے میں ابھی بہت وقت ہے۔ دال کی بمپر ڈیمانڈ ہے اس لئے تیزی کا رجحان ہے۔ .
Dec 12 2022 12:51:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 131 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بینکوں سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ اس لیے لوکل مارکیٹ میں امپورٹرز کی سیلنگ انتہائ کم ہے۔ بکنگ 485 ڈالر والی کراچی پورٹ پر 119/120 روپیہ کلو کا پڑتا ہے لیکن لوکل مارکیٹ میں سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Dec 10 2022 17:53:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 130 روپیہ کلو تک کام ہو کر مارکیٹ تھوڑی خاموش ہوئی ہے۔ اس وقت 130 کی بیچ ہے گاہک خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھوڑی بہت مزید کم ہو کر دوبارہ بہتر ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہے۔ دوسری جانب ایک 12 ہزار ٹن کا جہاز بھی آنا ہے لیکن جہاز آنے میں ابھی ایک ماہ وقت لگے گا۔ 14 جنوری تک جہاز کی آمد متوقع ہے۔ .
Dec 10 2022 11:55:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ انتہائ گرم ہو گئ ہے اور 3 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے۔ 130 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ بیچنے والے بڑھا بڑھا کر ریٹ مانگتے ہیں۔ .
Dec 09 2022 17:43:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی رات کے اوقات میں 2 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 127 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تقریباً 2200/2300 ٹن ییلو پیس کے بنک نے ابھی تک ڈالر فراہم نہیں کئے ہیں۔ جبکہ جو مال گوداموں میں مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔ اور ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اگر ڈیمانڈ اسی طرح رہی تو بہت جلد ییلو پیس 130 کراس کر جاے گی۔ کیونکہ 12 ہزار ٹن والا ایک جہاز 14 جنوری کو پورٹ پر آے گا۔ اس سے پہلے گوداموں والا مال فارغ ہو جاے گا۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ییلو پیس دوبارہ 134/35 بن سکتی ہے۔ مارکیٹ گرم ہے فل الحال۔ .
Dec 09 2022 14:16:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 125 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے آج۔ پنجاب کی مارکیٹ بند ہے۔ .
Dec 08 2022 17:02:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 125 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے۔ .
Dec 08 2022 11:49:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 124 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہک بن جاتا ہے۔ دوسری جانب بکنگ رشیا سے 485 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جبکہ کینیڈا سے 500 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott