Sugar | چینی
Dec 26 2024
Nov 22 2022 11:58:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 118 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال سیلنگ کھل کر نہیں آتی۔ انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ تو آ رہا ہے 224.5 روپیہ لیکن کھل کر نہیں مل رہا۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Nov 22 2022 11:42:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد پرانی 7200/50 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ نئ مونگ کے 7000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ لائنوں سے کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Nov 22 2022 11:40:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 9850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے نیچے گاہکی سست ہے۔فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو 10200 روپیہ من جبکہ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 10500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Nov 21 2022 16:12:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 172/3 سے 176/77 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور 176/77 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس ریٹ میں خریداری کرنی چاہیے کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ سے پڑتا مہنگا ہے۔ اور انٹر بنک میں ڈالر بھی مزید تیز ہوا ہے اور 224.5 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دوسری جانب بکنگ 780 سے 800 ڈالر کے لیول پر ہے جو کراچی آکر تقریباً 190 سے 194 تک پڑتا ہے۔ سب چونکہ ہماری لوکل مارکیٹ بکنگ کے ریٹ سے کافی نیچے چل رہی ہے اس لئے کوئی بکنگ نہیں کرا رہا ہے۔ اسٹاکسٹ آہستہ آہستہ خریداری کر رہے ہیں۔ آگے چل کر بہتری کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ .
Nov 21 2022 15:59:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 1.5 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 117.5 تک کام ہوے ہیں اب 118 مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو جہاز پورٹ پر لگا ہوا ہے۔ تقریباً ڈسچارج ہو گیا ہے تاہم ایمپورٹرز نے ڈاکیومنٹ مارجن پہ اٹھائے ہیں۔ مارجن سے مراد یہ ہے کہ اگر آپ کے بنک میں ایک لاکھ ڈالر کے ڈاکیومنٹ آے ہیں تو آپ بنک کو ایک لاکھ دس ہزار ڈالر دے کر ڈاکیومنٹ لے لیتے ہیں اور مال پورٹ سے ریلیز کرا لیتے ہیں لیکن بنک آپ کے ڈالر کا ریٹ نہیں کاٹنا پھر جب بنک کے پاس ڈالر آتے ہیں تو اس دن ڈالر کا ریٹ کٹتا ہے۔ یعنی مال آپ کے گودام میں تو آگیا لیکن آپ کو یہ نہیں پتا کہ مجھے کس ریٹ میں پڑتا ہے۔ پھر جس دن ڈالر کا ریٹ بنک میں کٹے گا اس دن آپ کو پتا چلے گا کہ اس ریٹ میں پڑا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر بھی 224.5 تک پہنچ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ میں گرمی کا ماحول بن گیا ہے۔ فل الحال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Nov 21 2022 15:50:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 9850 روپیہ من پہ رکا ہوا ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ 960 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 9310 تک پڑتا ہے۔ تاہم ابھی ایمپورٹرز نئی بکنگ سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں اور ایمپورٹرز کے مال تین تین چار چار ہفتوں سے پورٹ پر پڑے ہوے ہیں جس کی وجہ سے ڈیمریج ڈیٹینشن لگنا شروع ہو گیا ہے۔ آج انٹر بنک میں ڈالر بھی 224.50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Nov 21 2022 15:44:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 50/100 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 7000/50 نئی اور پرانی 7200/50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ لائن سے بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
Nov 21 2022 14:04:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ریگولر کوالٹی 172 جبکہ اچھی کوالٹی 176 جیسے حالات ہیں۔ نپر 176 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 224.5 روپیہ تک ہو گہا ہے انٹر بینک میں۔ لیکن کھل کر نہیں مل رہا ہے۔ .
Nov 21 2022 11:51:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 9850 روپیہ من جیسے حالات ہیں گودام کے مال کے جبکہ پورٹ 9800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کل کراچی پورٹ پر 6 کنٹینر ماش ثابت ایس کیو کی آمدن تھی۔فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 224.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ لیکن کھل کر نہں مل رہا ہے۔ .
Nov 21 2022 11:47:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 116 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی تاہم مجموعی طور پر بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کھل کر نہیں مل رہا۔ ڈالر ریٹ تو 224.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں لیکن کھل کر نہیں ملتا۔ اگر ڈالر کی یہی صورت حال رہی تو لوکل مارکیٹ میں سیلنگ بہت کم ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott