Millet | باجرہ
Jan 06 2025
Nov 23 2022 11:40:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 119/120 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں مزید بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں ییلو پیس کی سیلنگ کم ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ تو 224 آ رہا ہے لیکن کھل کر نہیں مل رہا ہے۔ دوسری جانب بکنگ 480 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی پورٹ پر 117.73 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Nov 22 2022 16:13:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 0.5/1 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 118.5/119 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ ڈالر کم ملنے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے۔ .
Nov 22 2022 11:58:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 118 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال سیلنگ کھل کر نہیں آتی۔ انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ تو آ رہا ہے 224.5 روپیہ لیکن کھل کر نہیں مل رہا۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Nov 21 2022 15:59:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 1.5 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 117.5 تک کام ہوے ہیں اب 118 مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو جہاز پورٹ پر لگا ہوا ہے۔ تقریباً ڈسچارج ہو گیا ہے تاہم ایمپورٹرز نے ڈاکیومنٹ مارجن پہ اٹھائے ہیں۔ مارجن سے مراد یہ ہے کہ اگر آپ کے بنک میں ایک لاکھ ڈالر کے ڈاکیومنٹ آے ہیں تو آپ بنک کو ایک لاکھ دس ہزار ڈالر دے کر ڈاکیومنٹ لے لیتے ہیں اور مال پورٹ سے ریلیز کرا لیتے ہیں لیکن بنک آپ کے ڈالر کا ریٹ نہیں کاٹنا پھر جب بنک کے پاس ڈالر آتے ہیں تو اس دن ڈالر کا ریٹ کٹتا ہے۔ یعنی مال آپ کے گودام میں تو آگیا لیکن آپ کو یہ نہیں پتا کہ مجھے کس ریٹ میں پڑتا ہے۔ پھر جس دن ڈالر کا ریٹ بنک میں کٹے گا اس دن آپ کو پتا چلے گا کہ اس ریٹ میں پڑا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر بھی 224.5 تک پہنچ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ میں گرمی کا ماحول بن گیا ہے۔ فل الحال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Nov 21 2022 11:47:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 116 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی تاہم مجموعی طور پر بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کھل کر نہیں مل رہا۔ ڈالر ریٹ تو 224.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں لیکن کھل کر نہیں ملتا۔ اگر ڈالر کی یہی صورت حال رہی تو لوکل مارکیٹ میں سیلنگ بہت کم ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Nov 19 2022 15:48:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس شام کے اوقات میں 116 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ نیچے گاہکی اچھی ہے۔ .
Nov 19 2022 11:36:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 1/1.5 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 116/116.5 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیچے ملرز بھی گاہک ہیں اور سٹاکسٹ بھی مال لے رہے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Nov 18 2022 14:40:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی 115 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر بہتری نظر آرہی ہے کیونکہ پورٹ پر ایک جہاز لگا ہوا ہے جو تقریباً 2/3 دن تک ڈسچارج ہو جائے گا اور مال گوداموں میں ا جائے گا۔ رشیہ سے نئی بکنگ 480 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 117 تک پڑتا ہے۔ تاہم فل الحال بکنگ نہیں ہو رہی ہے کیونکہ پاکستان میں ابھی ابھی 25 ہزار ٹن کا جہاز آیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جیسے ہی مال گوداموں میں چلا جائے گا مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Nov 17 2022 15:51:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت شام کے اوقات میں 1/2 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 115 کا گاہک ہے جبکہ بیچ 116 کی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملرز بھی گاہک ہیں اور سٹاکسٹ بھی گاہک ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Nov 17 2022 12:18:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 114 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کل گاہکی اچھی تھی تاہم آج برابر سی مارکیٹ ہے۔ بکنگ 480 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 117.31 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 223.20 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ سٹاکسٹ بھی مال خرید رہے ہیں جہاں کہیں اچھی گاہکی نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott