Sesame | تل
Dec 10 2024
Nov 24 2022 11:33:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 143 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ ڈالر کھل کر نہ ملنے کی وجہ سے انویسٹرز لوکل میں ہی خریداری کر رہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 23 2022 15:35:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 142 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 140 تک کام ہوے ہیں جبکہ تنزانیہ 144 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے ایک مزید 24/25 ہزار ٹن کا جہاز لوڈ ہو رہا ہے۔ 24 نومبر کو آسٹریلیا سے روانہ ہو گا۔ تاہم یہ جہاز پہلے بنگلہ دیش جاے گا وہاں گندم اتارے گا اس کے بعد پاکستان آنے گا۔ تقریباً ایک ماہ لگ جائے گا پاکستان پہنچنے میں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اب پیچھے آسٹریلیا میں صرف دو جہاز لوڈ ہونے ہیں۔ ایک 12 ہزار ٹن کا فالکن بریج کمپنی کا اور ایک 24 ہزار ٹن جے کے کمپنی کا لوڈ ہونا باقی ہے یہ دونوں جہاز جنوری میں لوڈ ہونگے۔ ابھی جو مال پورٹ پر ا رہے ہیں ایمپورٹرز مارجن پہ ڈاکیومنٹ اٹھا رہے ہیں بنک ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ بعض ایمپورٹرز کو ایک ایک ماہ سے ڈالر نہیں ملے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے دنوں میں کوئی بکنگ کہ نزدیک بھی نہیں جاے گا۔ اس وقت ایمپورٹرز سخت پریشانی سے دو چار ہیں کیونکہ ڈالر کی فراہمی انتہائی محدود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انویسٹرز لوکل مارکیٹ کو ترجیح دے رہے ہیں اور پاکستانی کرنسی میں خریداری کر رہے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 224 کی سطح پر ہے۔ .
Nov 23 2022 11:24:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1.5 روپیہ کلو تیز اوپن ہوئ ہے اور نمبر 1 کوالٹی مال کے 141.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا مارکیٹ بھی 6000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ ڈالر کا ریٹ تو 224 روپیہ تک ہے امپورٹ میں لیکن کھل کر نہیں مل رہا ہے۔ .
Nov 22 2022 19:25:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 140 روپیہ کلو تک کام ہوا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ 5 دسمبر کی پیمنٹ پر 142.10 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ انویسٹرز متحرک ہیں۔ .
Nov 22 2022 16:02:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 0.5 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 138.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پہنچنے کی پیمنٹ پر 140 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سی ایچ کے ایم کیش پیمنٹ پر 138.5 روپیہ کلو تک کام ہو گیا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ .
Nov 22 2022 13:55:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں ایک روپیہ کلو بہتر ہوا ہے اور 138 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ تنزانیہ پورٹ کے مال کے 138 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں بھی اچھی گاہکی ہے 5950 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Nov 22 2022 11:34:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 137 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مال کے ایڈوانس پیمنٹ پر ۔ سی ایچ کے ایم 133 روپیہ کلو جبکہ تنزانیہ بھی 136/137 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 60 کنٹینر اسٹریلیا کالا چنا کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ ڈالر انٹر بینک میں 223.90 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ لیکن کھل کر نہیں مل رہا ہے۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 5850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد 5700 ملتان 5750 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 21 2022 15:31:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 137 جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 134 جیسے حالات ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ ایڈوانس پیمنٹ پر 136 اور 133 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر جو جہاز لگا ہوا ہے اس میں 136 اور 133 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ اسٹاکسٹ آہستہ آہستہ خریداری کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایمپورٹرز کو بنک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ آج انٹر بنک میں ڈالر بھی تیز ہوا ہے اور 224.50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی کی 560 جبکہ نمبر ون 600 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ جو کراچی آکر تقریباً 136 اور 145 تک پڑتا ہے۔ تاہم اب ایمپورٹرز مزید بکنگ نہیں کرا رہے ہیں کیونکہ لوکل مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔ البتہ انویسٹرز لوکل مارکیٹ سے خریداری کر رہے ہیں کیونکہ جب پورٹ پر آمد کا سلسلہ بند ہو جانے گا تو ماہرین کے مطابق مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ آسٹریلیا سے ایک اور جہاز نومبر کے آخر میں لوڈ ہونا تھا اس کے متعلق خبریں آ رہی ہیں کہ وہ جہاز ایمپورٹرز کوشش کر رہے ہیں کہ لیٹ ہو جائے تاہم ابھی کوئی پکی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ جیسے ہی کوئی مستند خبر آے گی ہم اپڈیٹ کر دیں گے۔ فل الحال یہی صورتحال سامنے آ رہی ہے کہ اسٹاکسٹ کالا چنا خریدے جا رہے ہیں۔ .
Nov 21 2022 11:28:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 134.5/135 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سرگودھا منڈی میں 5800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال پورٹ پر ارائولز کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں ہے۔ کل کراچی پورٹ پر 117 کنٹینر تنزانیہ سے کالا چنا کی آمدن تھی۔ ڈالر انٹر بینک میں 224.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں لیکن کھل کر نہیں مل رہا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت امپورٹرز کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ڈالر کا نہ ملنا ہے۔ .
Nov 19 2022 16:42:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی کل 23877 ٹن کا ایک جہاز پورٹ پر لگ رہا ہے۔ جہاز کے مال میں 135.5 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ نمبر دو کوالٹی 133 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج اسٹاکسٹ تھوڑے بہت متحرک ہوے ہیں اور خریداری کر رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں تھوڑا تھوڑا لینا شروع کر دینا چاہیے۔ کیونکہ ریٹ مناسب ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پورٹ پر حالات انتہائی سنگین ہیں۔ ایمپورٹرز کو ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ کئ ایمپورٹرز کے ایک ایک ماہ سے مال پورٹ پر ہیں جو ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے کلئیر نہیں ہو رہے ہیں۔ بعض ایمپورٹرز نے آسٹریلیا کی پارٹیوں کو یہ بھی کہہ دیا ہے کہ ہم مال کلئیر نہیں کرا سکتے کیونکہ بنک سے ڈالر نہیں مل رہے اور مال پر جرمانہ کی صورت میں ڈیمریج اور ڈیٹینشن لگ رہا ہے۔ اس کے علاؤہ جو مال ابھی آسٹریلیا سے لوڈ نہیں ہوے ہوے وہ بھی ہو سکتا ہے ایمپورٹرز کہہ دیں پچھلی پارٹیوں کو کہ ابھی لوڈنگ نہ کرائیں کیونکہ پاکستانی بنک ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ اس لئے لوکل مارکیٹ میں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ محسوس یہی ہو رہا ہے کہ اب ایمپورٹرز مزید بکنگ بھی نہیں لیں گے اور جو مال ابھی لوڈ نہیں ہوے ان کو بھی لیٹ کرانے کی کوشش کریں گے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott