Sugar | چینی
Jan 09 2025
Nov 24 2022 16:59:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن وائٹیرا والے جہاز کے مال کا 176 جبکہ کنٹینر والا مال 178 سے 182 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور پورٹ کے سودے 180 جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 182 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اسوقت ہر ایمپورٹر مسور فروخت نہیں کر رہا ہے جس کو پیمنٹ کی ضرورت ہے وہی بیچتا ہے۔ ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ مسور آنے والے دنوں میں بہتر رہنے کی توقع ہے کیونکہ سب بکنگ نہیں ہو رہی ہے جو مال کراچی میں پڑے ہیں وہی کٹ رہے ہیں۔ اس لئے آگے چل کر مسور تیز ہو جائے گی اس کے علاؤہ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ دیا کہ جب پورٹ سے مال فارغ ہو جائیں گے مسور 200 روپیہ کلو کا منہ دیکھ سکتی ہے۔ .
Nov 24 2022 16:00:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ مزید تیز ہوئی ہے اور 122 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جہاز لگنے سے پہلے پورا پاکستان خالی تھا اب اتنی ڈیمانڈ ہے کہ ملیں 24 گھنٹے چلانی پڑ رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال ریٹیل میں بمپر ڈیمانڈ ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر اسی طرح گاہکی رہی تو جلد 125 کی نفسیاتی حد کو چھو سکتی ہے۔ .
Nov 24 2022 11:54:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن پورٹ 174 جبکہ بازار دھارا 178 جبکہ پرچون کوالٹی 181/182 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور بھی 180 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے سیلنگ کم ہے۔ .
Nov 24 2022 11:44:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 121.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ لوکل مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے۔ ڈالر کھل کر نہ ملنے کی وجہ سے انویسٹرز بھی لوکل میں ہی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ .
Nov 24 2022 11:25:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 50 روپیہ من بہتر اوپن ہوئ ہے اور 9900 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں گودام کے مال کے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ ڈالر کھل کر نہ ملنے کی وجہ سے خریدار لوکل مارکیٹ میں ہی خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ سیلنگ کم ہے۔ .
Nov 24 2022 11:21:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من مارکیٹ نرم اوپن ہوئ ہے اور پرانی 7100 روپیہ من جبکہ نئ 6900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Nov 23 2022 16:17:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن وائٹیرا والے جہاز کا مال 173 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پورٹ سے کنٹینر والے مال کے سودے 174 تک ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ پیک مال 177 سے 180 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ نپر مسور بھی 180 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Nov 23 2022 16:12:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ مزید تیز ہوئی ہے اور 121.50 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں گاہکی بہت اچھی ہے۔ اور مال مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ اگر گاہکی اسی طرح رہی تو مارکیٹ 125 بن سکتی ہے۔ رشیہ سے بکنگ 480 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 117 تک پڑتا ہے۔ تاہم ابھی رشیہ سے بکنگ نہیں ہو رہی ہے کیونکہ کینیڈا سے ایک بریک بلک جہاز 12/13 ہزار کا بک ہوا ہوا ہے جو نومبر کے آخر تک لوڈ ہو گا۔ یہ جہاز بھی 464 ڈالر کے لگ بھگ بک ہوا ہے۔ کینیڈا سے فریش بکنگ 495 ڈالر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوکل میں ڈیمانڈ بھرپور ہے۔ اور مزید بہتری کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ کیونکہ ایمپورٹرز کی کھل کر بیچ نہیں ہے آ رہی ہے۔ صرف وہی بیچتا ہے جس کو پیمنٹ کی ضرورت ہے۔ .
Nov 23 2022 15:46:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی کراپ کا مال 6950 پرانی 7150 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 23 2022 15:42:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور گودام کے مال کا 9850 کا خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ 960 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 9300 تک پڑتا ہے۔ تاہم بنکوں سے ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایمپورٹرز بکنگ کی طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 224 کی سطح پر ہے۔ تاہم بنکوں سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott