Sugar | چینی
Dec 30 2024
Oct 16 2023 15:24:38 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کے متعلق آج لاہور میں شوگر ڈیلرز کی میٹنگ ہو رہی ہے۔ میٹنگ ابھی جاری ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے پاس جیسے ہی میٹنگ کے متعلق معلومات آئیں گیں ہم آپ کو شئر کر دیں گے۔ ان شاءاللہ اچھی خبریں سننے کو ملیں گیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کل ملوں کی میٹنگ بھی ہے جیسے ہی ہمارے پاس ملوں کی میٹنگ کے متعلق معلومات ملے گی ہم شئیر کر دیں گے۔ ان شاءاللہ اچھی خبریں سننے کو ملیں گیں۔ .
Oct 16 2023 14:41:42 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور جےڈی ڈبلیو یونائٹڈ 13150 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ کھل کر سیل نہیں۔ فارورڈ میں بھی بیچ نہیں ہے 13500 کا گاہک ہے اکتوبر کے سودوں کا۔ .
Oct 16 2023 11:30:23 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 150 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور حاضر مالوں کے 13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ اکتوبر کے سودوں کا 13450 روپیہ کوئنٹل کا گاہک ہے۔ فل حال مارکیٹ میں گاہک ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Oct 15 2023 21:11:23 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو آج بند مارکیٹ میں تقریباً 150 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 12750 سے 12850 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ آر وائی کے 12800/50 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی چند بڑے ڈیلروں سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اب ریٹ تو چینی کے مفت ہی ہو گئے ہیں۔ نیچے پائپ لائن بھی خالی ہو گئ ہے۔ جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ ان شاءاللہ بہتر ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق نئے سیزن میں گنے کا ریٹ 425 روپیہ من مقرر ہوا ہے جبکہ اس سال سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گنا 17 فیصد کم ہے۔ جبکہ عام ماہرین 25 فیصد گنا شارٹ سمجھتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جس سال گنا شارٹ ہوتا ہے اس سال جب ملیں چلتی ہیں تو کسان پندرہ بیس دن گنے کی کٹائی بھرپور کرتا ہے۔ اور جب گندم کی کاشت کا وقت ختم ہوتا ہے تب کسان گنے کی کٹائی روک دیتا ہے۔ عموماً 15 دسمبر کے بعد گنے کی کٹائی رک جاتی ہے اور ملوں کو مجبوراً بڑھا بڑھا کر گنا خریدنا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پچھلے سال گنے کی قیمت 302 روپیہ من تھی۔ جبکہ سندھ کی دیوان شوگر ملز نے 495 تک گنا خریدا تھا تھا۔ اس سال گنے کی قیمت 425 ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے ملوں کو 550/600 روپیہ من تک گنا خریدنا پڑے گا۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ملوں کی ایوریج قیمت خرید 500 سے 525 تک ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر ملوں کی ایوریج قیمت خرید 500 بھی پکڑیں تب بھی ملوں کو چینی 15000 سے 16000 روپیہ کوئنٹل تک پڑے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملوں کا ذہن بھی یہی ہے کہ جب تک چینی کی قیمتیں بڑھ نہیں چاتیں ہم ملیں نہیں چلائیں گے۔ گزشتہ سال ملوں نے جو چینی بنکوں میں رکھوائی تھی اس پر 300 روپیہ کوئنٹل مہینہ بنکوں کا مارک اپ پڑتا تھا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال ملوں کو 450/500 روپیہ بوری مہینے کا مارک اپ پڑے گا۔ اس حساب سے اگر ملیں 8 ماہ بھی چینی بنکوں میں رکھیں تب بھی 4000 روپیہ بوری خالی مارک اپ دینا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر ملوں کو چینی 15000 میں پڑے اور 4000 روپیہ بوری مارک اپ پڑے تو ملوں کو چینی کافی مہنگی پڑتی ہے۔ آپ یہ سمجھ لیں 15000/16000 والی چینی پر ہر ماہ 500 روپیہ بوری ملوں کو سود دینا پڑے گا۔ یہی وجہ ہے کہ مل والے کہتے ہیں جب تک چینی کی قیمت گنے کی قیمت کے لیول پر نہیں آتی ہم ملیں نہیں چلائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی زیادہ تر جن لوگوں سے بات چیت ہوئی ہے وہ یہی مشورہ دیتے ہیں کہ ان ریٹوں پر چینی کی خریداری میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے کیونکہ نئے گنے کی چینی ملوں کو ان ریٹوں پر وارہ نہیں کرے گی۔ پھر دوسری اہم بات یہ ہے کہ گنا کم ہے اور 15 دسمبر کے بعد ملوں میں گنے کی جنگ چھڑ جائے گی ملیں بڑھا بڑھا کر گنا خریدیں گیں اور چینی کی قیمت بھی ساتھ ساتھ ہی بڑھتی جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر کو ملوں میں 14 لاکھ ٹن چینی موجود تھی۔ ملوں کا ذہن یہی ہے کہ وہ تیس نومبر کے بعد ملیں چلائیں۔ پھر اس کے علاؤہ جتنی دیر ملیں ردھم پکڑتی ہیں اتنے میں دس دن مزید گزر جائیں گے تو اس عرصے میں پرانی چینی کھائی پی جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15 دسمبر کے بعد کسان نے گنے کی کٹائی بھی روک دینی ہے۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ایک اچھی تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اگر آپ ان ریٹوں میں چینی کی خریداری کرتے ہیں تو اگر 400/500 روپیہ کوئنٹل نیچے بھی آ جائے تب بھی گھبرانے والی بات نہیں ہے۔ کیوں لازمی نہیں کہ سب سے نیچے والا ریٹ آپ کے ہاتھ میں آئے۔ ہم نے یہ سمجھ کر چینی کی خریداری کرنی ہے کہ اگر لوگوں کو 1500 روپیہ بوری بچ رہا ہے تو ہمیں 1100 ہی کافی ہے۔ اگلا سال ان شاءاللہ بہت اچھا سال ہے۔ پاک کموڈیٹیز نے جب لوگ 20000 روپیہ کوئنٹل کی باتیں کرتے تھے اس وقت اپنے کسٹمرز کو پرافٹ ٹیکنگ کیلئے کہا تھا۔ اب لوگوں کا خیال ہے کہ چینی شائد کہیں مفت ہی نہ ہو جائے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم پاک کموڈیٹیز کے ممبران کو کہہ رہے ہیں کہ ان ریٹوں میں خریداری کرنی چاہیے۔ چینی میں تیزی کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ نئے گنے کی چینی ملوں کو وارہ نہیں کرتی۔ یہ ہماری ریسرچ ہے جو ہم نے بیشمار ڈیلروں سے کئی دن کی مشاورت کے بعد آپ کو دی ہے۔ یہ ہمارا اندازہ اور آئیڈیا ہے ۔ کام سارے اللہ پاک کے دست قدرت میں ہیں .
Oct 14 2023 17:11:50 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور 12600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال کام نہیں ہے۔ زیریں سندھ میں 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Oct 14 2023 15:33:09 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ۔ چینی شام کے اوقات میں 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور 12700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال حاضر میں گاہکی کمزور ہے۔ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی 12400 گھوٹکی 12300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Oct 14 2023 11:21:21 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال 13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سلانوالی پاپولر 13700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب اور سندھ میں مارکیٹ کمزور ہے۔ جے ڈی ڈبلیو حاضر 12800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں 12700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی 12500 کی بیچ ہے گاہک خاموش ہے۔ فل حال مارکیٹ میں حاضر میں گاہکی کمزور ہے۔ .
Oct 13 2023 17:00:34 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئ ہے اور 13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی 12550 جبکہ زیریں سندھ میں 12700 کا لیول بن گیا ہے۔ فل حال مارکیٹ میں گاہکی نہیں ہے. .
Oct 13 2023 14:10:35 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں 50 روپیہ مزید کمزور ہوئ ہے اور 13050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال حاضر میں گاہکی نہیں ہے۔ .
Oct 13 2023 13:16:37 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون 200 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور بھلوال 13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سلاںوالی پاپولر 13700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو مزید 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور 13100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال حاضر میں گاہکی نہیں ہے۔ ڈھرکی گھوٹکی 12700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ 12800/12850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott