Lentils | مسور ثابت
Nov 20 2024
Oct 04 2022 14:59:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 200 روپیہ من مزید مندہ ہوا ہے اور 9000 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر بھی مندہ ہے جبکہ بکنگ بھی 990 ڈالر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے سے افغانستان کی فصل شروع ہو جاے گی۔ جسے ہم چمن کوالٹی بھی کہتے ہیں۔ اسی وجہ سے ٹریڈر کھل کر خریداری نہیں کر رہے ہیں اور مارکیٹ ٹوٹ رہی ہے۔ .
Oct 04 2022 14:51:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی جہاز والا مال 177 ایڈوانس پیمنٹ جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 180/81 کرمسن ریگولر کوالٹی 180/85 ریٹیل کوالٹی 190 نپر مسور 190 مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Oct 04 2022 14:48:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 100 روپیہ من ٹھنڈی ہوئی ہے اور 6900 جیسے حالات بن گئے ہیں پرانی 7100 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ حیدرآباد 7000 جیسے حالات ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ نرم ضرور ہے لیکن لائن سے بیچ کھل کر نہیں آ رہی ہے۔ .
Oct 04 2022 14:45:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 126.5 روپیہ کلو پہ رکی ہوئی ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Oct 04 2022 12:47:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کینیڈین کرمسن کراچی جہاز والا مال 177 ایڈوانس پیمنٹ پر گاہک بن جاتا ہے۔ پہنچنے کی پیمنٹ پر 180/81 جیسے حالات ہیں۔ کرمسن ریگولر کوالٹی 180 سے 185 جبکہ وی آئ پی کوالٹی 190 جیسے حالات ہیں آسٹریلین نپر کوالٹی 190 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے لیکن ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے۔ پورٹ پر 68 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے آج۔ .
Oct 04 2022 11:00:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 126.50 سے 127 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں گاہک بن جاتا ہے۔ بکنگ 460 ڈالر ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 225.65 پیسے کا ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ڈالر مندہ ہونے کے باوجود مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے کیونکہ ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہے۔ .
Oct 04 2022 10:56:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 50 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 9200 جیسے حالات ہیں بکنگ 990 ڈالر ہے جبکہ انٹر بنک میں ڈالر کے 225.65 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Oct 04 2022 10:31:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 7100 روپیہ من جبکہ نئ مونگ بھی 6900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔گاہک بن جاتا ہے بیچ کم ہے۔ حیدر آباد منڈی میں 7050 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاں کہیں تگڑی گاہکی نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Oct 03 2022 15:26:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 126 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ پورٹ پر گزشتہ دنوں 125/50 کنٹینر کی آمد تھی۔ آدھے پورٹ سے اٹھ گئے ہیں جبکہ آدھے باقی ہیں۔ مال بھی اتنا زیادہ نہیں ہے۔ اگر بھرپور ڈیمانڈ نکلی تو مارکیٹ بہتر بھی ہو سکتی ہے۔ بکنگ 460 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 114 تک پڑے گی۔ رشیہ سے فل الحال بکنگ نہیں ہورہی ہے کیونکہ کینیڈا سے پورا جہاز بک ہوا ہے۔ ایک آدھ دن تک جہاز کی آمد کی تاریخ پتا چل جائے گی۔ .
Oct 03 2022 15:23:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مزید مندہ ہوا ہے اور 9250 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ ٹھنڈی نظر آرہی ہے۔ بکنگ 990 ڈالر ہے۔ شام کے اوقات میں انٹر بنک میں ڈالر کی کلوزنگ 227.60 تک ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج بنک والے کھل کر ڈالر فراہم کرنا شروع ہو گئے ہیں پہلے ایک ایمپورٹر کوایک دن میں لاکھ ڈالر کی سپلائی ملتی تھی۔ تاہم آج بنک والے ایمپورٹرز کو جتنے ڈالر چاہئیں اتنے ڈالر مہیا کر رہے ہیں۔ ڈالر فل الحال کمزور نظر آرہا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott