Yellow Peas | ییلو پیس
Dec 18 2024
Oct 07 2022 14:12:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 172 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں حاضر ڈلیوری مال کے۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ کل کراشی پورٹ پر 43 کنٹینر کی آمدن تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر 220.15 پیسے تک تھا۔ دوسری جانب بکنگ 590 ڈالر تک ہے نمبر 1 کوالٹی مالوں کی جو کراچی پورٹ پر 140.92 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Oct 06 2022 15:39:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 7340/50 روپیہ من جیسے حالات تھے۔ کراچی حاضر لوڈنگ 174/75 جبکہ دو چار دن بعد کی لوڈنگ 172 جیسے حالات ہیں۔ سی ایچ کے ایم اور نمبر ون کوالٹی کا تقریباً 4 روپیہ کلو کا فرق ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والے مال 153/56 تک فروخت ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جہاز والے مال میں جو 153/55 تک فروخت ہو رہے ہیں ان میں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ دوسری جانب دال کی ڈیمانڈ بھی اچھی ہے۔ بعض ماہرین یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ جہاز جب لگے گا تب اگر کوئی سستا اور مناسب ریٹ میں سودا ملے تو خریداری کرنی چاہیے۔ کیونکہ ساری مارکیٹیں جہاز کی آمد کے خوف سے خالی ہیں۔ ملرز بھی خالی ہیں اور دوکاندار حضرات بھی خالی ہیں۔ اس لئے یہ ڈھائی لاکھ بوری کا جہاز ہے چند دنوں میں ہی کھایا پیا جائے گا۔ تاہم حاضر میں خریداری ضرورت کے مطابق ہی کرنی چاہیے کیونکہ حاضر میں اور جہاز والے مال میں 20 روپیہ کلو کا فرق ہے۔ .
Oct 06 2022 10:31:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 7350 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی حاضر لوڈنگ 174/75 جبکہ دو چار دن بعد کی لوڈنگ 172 جیسے حالات ہیں۔ بکنگ نمبر ون کوالٹی 590/600 جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 540 ڈالر فی ٹن جیسے حالات۔ جو کراچی آکر تقریباً 141 اور 130/31 کے لگ بھگ پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 20 اکتوبر والے جہاز کے مال میں 156 تک کام ہوے ہیں۔ حاضر میں ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Oct 05 2022 14:42:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 250 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 7250 تک کام ہوے ہیں۔ پیر پیمنٹ پر 7265/70 جیسے حالات ہیں۔ کراچی بھی 5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 175 جیسے حالات بن گئے ہیں حاضر لوڈنگ کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تنزانیہ کا چنا جو 18 اکتوبر سے پہلے پہلے پورٹ پر لگے گا 146 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ 20 اکتوبر والے جہاز میں کم ہو کر مارکیٹ 152 رہ گئی تھی آج 156/57 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جہاز کی ایڈوانس پیمنٹ کا مطلب ہوتا ہے جب جہاز لگے گا ایمپورٹرز پیمنٹ کی کال دے گا اور پیمنٹ دے کر مال اٹھانا ہے۔ جہاز کے مال 45 دن پیمنٹ پر 166 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج تنزانیہ کی تقریباً 15000 بوری کے کام ہوے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ملرز بھی جہاز والے مال میں 156 تک دل کھول کر خریداری کر رہے ہیں۔ تاہم حاضر میں ضرورت کے مطابق ہی کام ہو رہا ہے۔ فل الحال حاضر میں مارکیٹ بہتر ہے .
Oct 05 2022 10:35:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 170 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7050 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آج کراچی پورٹ پر 26 کنٹینر کی آمدن تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جن لوگوں کے مال پورٹ پر لگ رہے ہیں ساتھ ساتھ نفع پکا کر رہے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں کمزور ہوا ہے اور 224 تک ہو گیا ہے انٹر بینک میں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Oct 04 2022 14:44:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 100/150 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 7050 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی بھی شام کے اوقات میں 3/4 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 170 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 20 اکتوبر والے جہاز میں نمبر ون کوالٹی کے سودے 153 تک ہوے ہیں مارکیٹ خاموش نظر آرہی ہے۔ فارورڈ کے سودوں میں مندہ ہونے کی وجہ سے ملرز اور دوکاندار حضرات محتاط طریقے سے خریداری کر رہے ہیں کوئی بھی کھل کر خریداری نہیں کر رہا ہے۔ .
Oct 04 2022 10:28:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 4/5 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 173/174 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں حاضر ڈلیوری والے مالوں کے۔ سرگودھا منڈی میں 7175/7200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملتان 7100 فیصل آباد 7050روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ ڈالر بھی انٹر بینک میں 3 روپیہ کم ہوا ہے اور 225.65 روپیہ تک ہو گیا ہے۔ بکنگ اکتوبر نومبر شپمنٹ 610 ڈالر تک ہے جو کراچی پورٹ پر 149.34 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Oct 03 2022 15:04:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 200 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 7250 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی حاضر لوڈنگ 178/80 جبکہ اگلے ہفتے کی لوڈنگ 172 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی 250 کنٹینر کے لگ بھگ آمد ہوئی ہے کراچی پورٹ پر۔ 20 اکتوبر کو ایک جہاز بھی لگنا ہے۔ جبکہ کنٹینر کی شکل میں بھی آسٹریلیا اور تنزانیہ کے مال لگنے ہیں۔ جہاز کے مال کا 155 اور 160 کے درمیان سٹہ ہورہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک سینئر ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ابھی انتظار کرنا چاہیے کیونکہ ڈالر بھی کمزور ہے اور دوسری جانب پورٹ پر مال بھی لگنا شروع ہو گئے ہیں۔ جب جہاز لگے گا تب اندازہ لگائیں گے کہ کیا کرنا ہے۔ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی خریداری کرنی چاہیے۔ مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ .
Oct 03 2022 10:14:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3/4 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 178 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں حاضر لوڈنگ والے مالوں کے۔ سرگودھا مارکیٹ 7450 روپیہ من، ملتان 7425 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 7300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سپتمبر کے مہینے میں کراچی پورٹ پر 746 کنٹینر کی آمدن تھی اسٹریلیا سے جبکہ تنزانیہ سے 95 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Oct 01 2022 15:02:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 7425/50 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی حاضر لوڈنگ 182/3 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 20 اکتوبر کو پورٹ پر جو جہاز لگنا ہے۔ اس کے سودے پہلے 155 تک ہوے تھے آج 2/3 روپیہ کلو کی بہتری دیکھی گئی ہے اور 157/58 تک کام ہوے ہیں۔ حاضر میں فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott