Mung Beans | مونگ ثابت
Dec 11 2024
Oct 20 2022 10:27:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 162 روپیہ کلو کا ریٹ تو بروکر حضرات دے رہے ہیں لیکن سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائعکے مطابق ڈالر کا ریٹ 221.5 ہے لیکن مل نہیں رہا ہے۔ امپورٹرز کے مال پورٹ پر ہی پڑے ہیں۔ ڈاکیومنٹ کلیئر نہیں ہو رہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6850/6900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 19 2022 15:27:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6900 کا خریدار ہے سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ کراچی 3 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور حاضر لوڈنگ 161 کا خریدار بن گیا ہے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 151 کا خریدار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والے مال میں بھی تین چار روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 154 کا خریدار بن گیا ہے 155 ہی سمجھنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز میں نمبر ون کوالٹی تقریباً سارا ہی فروخت ہو گیا ہے۔ بیچ نہ ہونے کے برابر ا رہی ہے۔ اس لئے مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Oct 19 2022 10:29:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا منڈی میں 6675/6700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملتان منڈی میں 6650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 6550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 158 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کراچی پورٹ پر تنزانیہ کالا چنا 70 کنٹینر کی آمدن تھی۔ ڈالر انٹر بینک میں 221 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Oct 18 2022 14:56:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 6700 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی حاضر لوڈنگ 159 جبکہ تین چار دن بعد کی لوڈنگ 157 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں مارکیٹ ٹھنڈی ہے تاہم جو جہاز 22/23 تاریخ کو پورٹ پر لگے گا اس جہاز میں 149.50 تک کام ہوے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر بہتر ہونے کی وجہ سے انویسٹرز جہاز کے مال کے بھرپور خریدار ہیں۔ دوسری اہم بات یہ بھی ہے کہ جہاز کا مال حاضر سے 10 روپیہ کلو سستا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جہاز کے مال میں کام کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے کیونکہ ڈالر انٹر بنک میں روپیہ کے مقابلے میں دوبارہ بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ آج انٹر بنک میں ڈالر 220.50 جیسے حالات تھے۔ دوسری اہم بات یہ بھی ہے کہ بنک کھل کر ڈالر بھی فراہم نہیں کر رہے ہیں ایمپورٹرز کو۔ .
Oct 18 2022 10:22:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 160 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 50 روپیہ من نرم اوپن ہوا ہے اور 6700 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ نومبر دسمبر شپمنٹ 610 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی پورٹ پر 145.27 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 219.5 پیسے تک تھا امپورٹ میں۔ .
Oct 17 2022 15:35:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 150 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 6750 جیسے حالات بن گئے ہیں کراچی 5 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 160 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والا مال بھی 3/4 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 148/49 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جہاز ابھی لگنا ہے 22/23 تاریخ کو جب کہ اس سے پہلے بھی پورٹ پر کافی مال لگ چکا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دباؤ کی کیفیت بنتی جا رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جہاز لگنے سے پہلے پہلے تمام ایمپورٹرز نے پیمنٹ کلئیر کرنی ہوتی ہے۔ بعض ایمپورٹرز نے جہاز کے سودے بیچ بھی دیئے ہیں پاکستانی کرنسی میں۔ اب پیمنٹ کا بحران رہ سکتا ہے چار پانچ دن۔ .
Oct 17 2022 10:11:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 6900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کراچی نمبر ون کوالٹی 165 جیسے حالات ہیں حاضر لوڈنگ۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 155 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ 23 تاریخ والے جہاز میں 152/53 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ دو تین دن میں 365 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے پورٹ پر۔ جبکہ آج کل میں مزید تنزانیہ کے مال بھی پورٹ پر لگنے کی توقع ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر بھی 219.50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Oct 15 2022 15:26:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3/4 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے حاضر میں اور 161/62 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Oct 15 2022 10:28:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 157 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں حاضر ڈلیوری مالوں کے جبکہ جہاز والے مال کے 148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔فل حال ملا جلا جحان تھا مارکیٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹے بازوں کی وجہ سے حاضر مارکیٹ میں جان نہیں ہے ۔ تاہم آج انٹر بینک ڈالر ریٹ نہیں آیا آج ہفتہ ہے۔ سوموار کو ڈالر کا ریٹ آئے گا۔ سرگودھا منڈی منڈی میں 6700 روپیہ من، ملتان 6600 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 6550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 14 2022 15:17:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا گزشتہ روز 160 تک کام ہوے تھے تاہم آج ایمپورٹرز فل الحال ریٹ نہیں دے رہے ہیں کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر بھی تھوڑے تیز ہے۔ دوسری جانب بنک سے اے ڈی والے ایمپورٹرز کو ڈاکیومنٹ نہیں دے رہے ہیں۔ سی اے ڈی ایمپورٹ کی وہ اصطلاح ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کیش اگینسٹ پیمنٹ یعنی اس میں بنک گارنٹر نہیں ہوتا جب ایمپورٹرز بنک کو پیمنٹ دیتے ہیں بنک ڈالر ریٹ طے کر کے دوسرے ملک کے ایکسپوٹرز کو ڈالر فراہم کر دیتا ہے۔ جبکہ اگر بنک میں سائٹ ایل سی کھل جائے تو بنک باقاعدہ گارنٹی فراہم کرتا ہے کہ اگر ایمپورٹرز پیمنٹ نہ بھی کریں تب بھی بنک دوسرے ملک کے ایکسپوٹرز کو ڈالر فراہم کرتا ہے۔ دالوں کی ایمپورٹ جو زیادہ تر کنٹینر کی صورت میں ہوتی ہے وہ سی اے ڈی پر ہوتی ہے جبکہ جہازوں کے سودوں میں ایل سی کھلتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال کراچی کے ایمپورٹرز کالا چنا کا بھاؤ نہیں دے رہے ہیں۔ اب ایمپورٹرز ڈاکیومنٹ ریٹائر ہونے کے بعد ہی مال فروخت کریں گے۔ .
Dec 11 2024
Dec 11 2024
Dec 11 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott