Mung Beans | مونگ ثابت
Dec 11 2024
Oct 11 2022 15:26:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی گودام کا مال 100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 8850 تک کام ہوے ہیں۔ خریدار بھرپور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں یو پی مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں شدید بارشوں کی وجہ سے فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ ساؤتھ انڈیا کی چینائی مارکیٹ میں ماش انڈین کرنسی میں 7900 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوے ہیں۔ انڈین ماہرین کا خیال ہے کہ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ تاہم بکنگ ابھی 975 ڈالر پہ کھڑی ہوئی ہے جو کراچی آکر تقریباً 9140 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر بھی کمزور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق برما کی کرنسی بھی کمزور ہے۔ جسکی وجہ سے مارکیٹ تذبذب کا شکار ہے۔ بحر حال ماش کی انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا کو ہی فالو کرتی ہے۔ اگر انڈیا میں بہتری کی کیفیت بنتی ہے تو برما میں بھی بہتری بن جاتی ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیم مصروف عمل ہے کہ پتا چل سکے انڈیا برما سے ماش ثابت لے رہا ہے یا نہیں۔ ان شاءاللہ امید ہے ایک دو دن تک خبر مل جائے گی کہ انڈیا خریداری کر رہا ہے یا نہیں۔ .
Oct 11 2022 14:57:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی حاضر لوڈنگ 126 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں جبکہ روٹین کی لوڈنگ 122.5 تک کام ہوے ہیں۔ روٹین لوڈنگ سے مراد یہ ہے کہ جو مال پورٹ پر ہوتے ہیں انکی آج پیمنٹ کرنی پڑتی ہے اور 8 دن بعد ڈیلیوری ملتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں مال کی شارٹیج نظر آرہی ہے۔ جبکہ پورٹ پر جو مال لگتے ہیں ساتھ ساتھ ہی فروخت ہو رہے ہیں۔ یکم نومبر سے 10 نومبر کی ڈیلیوری 115 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں مل جاتی ہے۔ .
Oct 11 2022 14:50:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6550 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ پانی 6750 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پشاور سے افغانی مونگ بھی نئی شروع ہو گئی ہے۔ ریگولر کوالٹی 6400 تک کام ہوے ہیں حیدرآباد پہنچ کے۔ دوسری جانب ڈالر بھی دباؤ میں ہے جسکی وجہ سے ٹریڈرز تھوڑے محتاط ہو کر کام کر رہے ہیں۔ .
Oct 11 2022 14:38:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی جہاز کا مال 158 ایڈوانس جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 162 جیسے حالات ہیں۔ اچھی کوالٹی کرمسن 172/73 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق نپر مسور سننے میں آ رہا ہے کہ کراچی 170 میں کام ہوا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ لیکن ہر ایمپورٹر کی اس ریٹ میں بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گزشتہ ماہ پورٹ پر بہت زیادہ آمد ہوئی تھی۔ ایمپورٹرز نے 950 سے 755 ڈالر تک مال خریدے ہوے تھے۔ لیکن بہت زیادہ آمد کی وجہ سے مارکیٹ کریش کر گئی ہے۔ بعض ایمپورٹرز پورٹ سے مال کلئیر نہیں کرا پا رہے ہیں۔ اور سودے چھوڑ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جب پورٹ پر ایمپورٹرز سودے چھوڑنا یعنی ڈیفالٹ شروع کر دیتے ہیں تو وہ مال پھر مارکیٹ میں نیلام ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں خریدار بھی غائب ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں بہت زیادہ بارشوں کی وجہ سے کاشت بھی لیٹ ہونے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب انڈیا کی لوکل مارکیٹ بھی 5/6 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے۔ آسٹریلیا میں بھی بارشیں ہورہی ہیں۔ اور ماہرین کا خیال ہے کہ فی ایکڑ پیداوار متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ آج سننے میں آیا ہے کہ آسٹریلیا کی مارکیٹ بھی 50/60 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 730/40 ڈالر کے لیول پر چلی گئی ہے تاہم یہ خبر کل ہی کنفرم ہو گی۔ .
Oct 11 2022 10:55:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 8750/8800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 217.25 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Oct 11 2022 10:46:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کراچی مارکیٹ 7 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 158 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں جہاز والے مال کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال نیچے گاہک خاموش ہے۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ پرچون کوالٹی مالوں کے 162/165 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 11 2022 10:39:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد مارکیٹ 100 روپیہ من کمزور ہوئ ہے اور 6800 روپیہ من جیسے حالات ہیں پرانی مونگ کے جبکہ نئ مونگ کے 6600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست تھی۔ حیدر آباد منڈی میں 6450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 11 2022 10:25:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید کمزور ہوئ ہے اور 124 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید کمزور ہے اور 217.23 پیسے تک کام ہوئے ہیں انٹر بینک امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال ڈالر کمزور ہونے کی وجہ سے گاہک خاموش ہے۔ .
Oct 10 2022 15:42:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں پورٹ کے سودے 8750 تک ہوے ہیں جبکہ گودام کے مال 8800 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے .
Oct 10 2022 15:40:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 6700 پرانی 6900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے .
Dec 11 2024
Dec 11 2024
Dec 11 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott