Sugar | چینی
Dec 30 2024
Sep 08 2023 13:36:01 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2.5 روپیہ کلو مزید نرم ہوا ہے اور 169.5 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا منڈی میں 7050 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ ہے۔ مضبوط گھروں کی سیلنگ نہیں ہے۔ جن لوگوں کو پیمنٹوں کی ضرورت ہے وہی مال بیچ رہے ہیں اور اسی وجہ سے مارکیٹ پڑتے سے نیچے چل رہی ہے۔ دوسری جانب بکنگ 10 ڈالر تیز ہوئ ہے اور 600 ڈالر فی ٹن ہو گئ ہے جو کراچی پورٹ پر 197 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر بکنگ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں آنے والے دنوں میں انڈیا میں بارشیں متوقع ہیں۔ اگر ہو جاتی ہیں تو نقصان میں کمی ہو سکتی ہے۔ تاہم انڈیا اگر 5% بھی کم ہو تو انٹرنیشنل مارکیٹوں میں مندہ نہیں ہوتا۔ ریٹ تیز ہی ہوتے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں خریداری کرنی چاہیے۔ .
Sep 07 2023 16:40:08 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں بند مارکیٹ میں بروکر حضرات ریٹ تو 170/171 دے رہے ہیں لیکن مال 172 تک ملتا ہے فل حال۔ سرگودھا 7100 روپیہ من ریٹ ہے۔ آج کام سست تھا کراچی مارکیٹ سگنل نہیں تھے۔ تاہم لانگ ٹرم انویسٹرز مال لیے جا رہا ہے۔ .
Sep 07 2023 10:39:22 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی کے بھاؤ 1.5 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئے ہیں اور 172.5 روپیہ کلو تک ہیں۔ فل حال نیچے ریٹیل میں گاہکی کم ہے۔ تاہم انویسٹرز مال لیے جارہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7150 ملتان 7050 فیصل آباد 6950 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Sep 06 2023 15:47:18 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور سی ایچ کے ایم کوالٹی 174 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لانگ ٹرم انویسٹرز گاہک ہیں۔ ان ریٹوں میں خریداری کرنی چاہیے۔ .
Sep 06 2023 10:40:08 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 175/176 روپیہ کلو ریٹ ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ بکنگ 15 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے اور سی ایچ کے ایم کوالٹی 610 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 204.10 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر بھی مزید تیز ہے اور 308/308.5 روپیہ ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا نے اسٹریلیا سے امپورٹ ڈیوٹی 20% کم کر دی ہے۔ پہلے 66% تھی اب 44% ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ انویسٹرز لوکل مارکیٹ میں بھرپور گاہک ہیں۔ .
Sep 05 2023 19:10:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ رات کے اوقات میں 175 روپیہ کلو بن گئے ہیں۔ انویسٹرز بھرپور خریدار ہیں۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Sep 05 2023 16:14:16 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں مارکیٹ مزید بہتر ہوئ ہے اور 175 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ فل حال انویسٹرز گاہک ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Sep 05 2023 15:36:52 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 174/174.5 روپیہ کلو تک ہو گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ فل حال سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Sep 05 2023 10:53:22 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 172.5/173 روپیہ کلو تک ریٹ موصول ہوا ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7150 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کو پورٹ پر برتھ مل گئ ہے۔ اس میں 32 ہزار ٹن مال ہے۔ جن لوگوں کو تھوڑی بہت پیمنٹ کر ضرورت ہے وہی سیلنگ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب انویسٹرز گاہک ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 307.25 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 590 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 196.68 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Sep 04 2023 19:14:33 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 173.50 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کالا چنا میں بڑے بڑے انویسٹرز گھسنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان ریٹوں میں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ کیونکہ اس وقت وہ ایمپوٹرز سیلنگ کر رہے ہیں جن کا ہاتھ پیمنٹ کی وجہ سے تنگ ہے۔ جو مضبوط گھر ہی وہ بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج چینی میں کچھ ایسے انویسٹرز نے انٹری کی ہے جو پورا پورا جہاز نقد میں بھی لے سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی گرم نظر آ رہی ہے کیونکہ انڈیا کی مارکیٹ کافی تیز نظر آرہی ہے۔ تنزانیہ کالا چنا 740 ڈالر میں انڈیا کیلئے کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا کے ٹریڈرز آسٹریلیا سے بھی خریداری کر رہے ہیں۔ انڈیا کی بڑی بڑی پارٹیاں آسٹریلیا سے کالا چنا خرید کر نیپال منگوائیں گیں۔ پھر نیپال سے سمگلنگ ہو کر بھی کالا چنا انڈیا چلا جاتا ہوتا ہے۔ اور اگر انڈیا نے 66% ڈیوٹی ختم کر دی پھر سمگلنگ کی نوبت ہی نہیں آے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کالا چنا میں بھی ان شاءاللہ تگڑی تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott