Lentils | مسور ثابت
Dec 31 2024
Sep 06 2022 15:46:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 7420/25 جیسے حالات ہیں کراچی کہنے کو تو 178 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں لیکن سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ کراچی میں مال نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج دال کی ڈیمانڈ تھوڑی کمزور ہے جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ بہتر ہو سکتی ہے۔ .
Sep 06 2022 10:45:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 50 روپیہ نرم اوپن ہوا ہے اور 7450 جیسے حالات ہیں۔ کراچی 178 جیسے حالات ہیں۔ بکنگ 595 جبکہ سی ایچ کے ایم 555 اور تنزانیہ چنا 535/40 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں لمبے چوڑے مال نہیں ہیں۔ نیچے ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے۔ دوسری جانب بکنگ آسٹریلیا تنزانیہ وغیرہ سے کافی ہو رہی ہے۔ تاہم ستمبر تک مارکیٹ بہتر رہے گی۔ .
Sep 05 2022 15:29:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 7500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی 178 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کراچی کے گوداموں میں مال نہ ہونے کے برابر ہیں۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق فالکن بریج کا ایک جہاز 11 یا ستمبر کو پورٹ پر لگے گا۔ اس میں 6000 ٹن مال ہے جو تقریباً 250 کنٹینر بنتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ستمبر تک مارکیٹ بہتر رہنے کی توقع ہے کیونکہ فالکن بریج والا مال ایک ہفتے کی خوراک ہے۔ کچھ مال کنٹینرز کی شکل میں بھی پورٹ پر ا سکتے ہیں لیکن ڈیمانڈ اتنی زیادہ ہے جو مال آتا ہے سب فروخت ہو جاتا ہے جب تک کھل کر آمد نہیں ہوتی مارکیٹ بہتر رہنے کی توقع ہے۔ .
Sep 05 2022 10:38:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ گرم ہی ہے اور 4/5 روپیہ کلو مزہد تیز ہوئ ہے 179/180 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال نیچے ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ دوسری جانب بکنگ 610 ڈالر تک ہے اچھے مالوں کی جو کراچی پورٹ پر 146.26 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 220.50 پیسے تک ہے۔ کراچی پورٹ پر 16 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Sep 03 2022 15:44:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 175 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 7425 تک کام ہوے ہیں۔ کراچی بھی 180/81 تک کام ہوے ریٹیل میں بمپر ڈیمانڈ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے اس وقت آسٹریلیا اور تنزانیہ سے بکنگ میں کافی پڑتا ہے۔ 615 والا 146 پڑتا ہے جبکہ تنزانیہ 545/555 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ بکنگ میں پڑتا زیادہ ہونے کی وجہ بکنگ دھڑا دھڑ ہو رہی ہے۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں اگست کے مہینے میں 527 کنٹینر کی آمدن تھی۔ ماہرین کا خیال ہے فل الحال ستمبر کے مہینے میں تو سپلائی ٹائٹ رہے گی کیونکہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں فالکن بریج کا تقریباً 6000 ٹن مال لگے گا جو تقریباً 250 کنٹینر بنتا ہے اس کے علاؤہ کنٹینر میں بھی تھوڑے بہت مال لگیں گے۔ تاہم اکتوبر میں احتیاط سے کام کرنے والا ہو گا کیونکہ پورٹ پر مال لگیں گے۔ جہان کھل کر آمد شروع ہو گی وہاں مارکیٹ کمزور ہونا شروع ہو جاے گی۔ البتہ وقتی طور پر مارکیٹ گرم ہی نظر آرہی ہے۔ .
Sep 03 2022 10:43:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 7250 روپیہ من۔ ملتان 7200 فیصل آباد 7050 جبکہ کراچی 175.5 سے 176 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے نومبر دسمبر شپمنٹ کیلئے ایک مزید جہاز بک ہونے کی بات چیت ہو رہی ہے۔ جیسے ہی کنفرم ہوتا ہے تفصیلات شائع کر دی جائیں گی۔ .
Sep 02 2022 14:29:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ مزید بہتر ہوئ ہے اور 175 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیچے بھرپور گاہکی ہے۔ دالوں کا ِبکرا بھی بہت اچھا ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Sep 01 2022 15:26:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں بہتر تھی اور 171/172 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بہت اچھی ڈیمانڈ ہے۔ تاہم لوگ مارکیٹ میں ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ .
Sep 01 2022 10:33:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 50 روپیہ من کمزور اوپن ہوا ہے اور 7150 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی 170 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایمپورٹرز نے 25000 ٹن کا ایک اور جہاز خریدا ہے دسمبر شپمنٹ۔ آدھا سی ایچ کے ایم کوالٹی ہے اور آدھا نمبر ون کوالٹی ہے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 530 ڈالر میں کام ہوا ہے جبکہ نمبر ون کوالٹی 560 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ .
Dec 31 2024
Dec 31 2024
Dec 31 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott